aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लाश"
کیا جانے کیا لکھا تھا اسے اضطراب میںقاصد کی لاش آئی ہے خط کے جواب میں
دریا کے کنارے پہ مری لاش پڑی تھیاور پانی کی تہہ میں وہ مجھے ڈھونڈ رہا تھا
وہ آئے ہیں پشیماں لاش پر ابتجھے اے زندگی لاؤں کہاں سے
بیچ سڑک اک لاش پڑی تھی اور یہ لکھا تھابھوک میں زہریلی روٹی بھی میٹھی لگتی ہے
لوگوں کا احسان ہے مجھ پر اور ترا میں شکر گزارتیر نظر سے تم نے مارا لاش اٹھائی لوگوں نے
گمنام ایک لاش کفن کو ترس گئیکاغذ تمام شہر کے اخبار بن گئے
وہ کھڑے کہتے ہیں میری لاش پرہم تو سنتے تھے کہ نیند آتی نہیں
روح گھبرائی ہوئی پھرتی ہے میری لاش پرکیا جنازے پر میرے خط کا جواب آنے کو ہے
یہ لاش بے کفن اسدؔ خستہ جاں کی ہےحق مغفرت کرے عجب آزاد مرد تھا
لاشوں میں ایک لاش مری بھی نہ ہو کہیںتکتا ہوں ایک ایک کو چادر اٹھا کے میں
شمع پر خون کا الزام ہو ثابت کیوں کرپھونک دی لاش بھی کمبخت نے پروانے کی
اس کے وارث نظر نہیں آئےشاید اس لاش کے پتے ہیں بہت
وقت کی قبر میں الفت کا بھرم رکھنے کواپنی ہی لاش اتاری ہے تمہیں کیا معلوم
جمہوریت کی لاش پہ طاقت ہے خندہ زناس برہنہ نظام میں ہر آدمی کی خیر
خود اپنے قتل کا الزام ڈھو رہا ہوں ابھیمیں اپنی لاش پہ سر رکھ کے رو رہا ہوں ابھی
خون ناحق کہیں چھپتا ہے چھپائے سے امیرؔکیوں مری لاش پہ بیٹھے ہیں وہ دامن ڈالے
مری دہلیز پر چپکے سے پاشیؔیہ کس نے رکھ دی میری لاش لا کر
صبح چمن میں ایک یہی آفتاب تھااس آدمی کی لاش کو اعزاز سے اٹھا
رنگ بے رنگ ہوا ڈوب گئیں آوازیںریت ہی ریت ہے اب لاش اٹھائی جائے
آ کر ہماری لاش پہ کیا یار کر چلےخواب عدم سے فتنے کو بیدار کر چلے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books