aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "लौट"
اڑنے دو پرندوں کو ابھی شوخ ہوا میںپھر لوٹ کے بچپن کے زمانے نہیں آتے
تم پرندوں سے زیادہ تو نہیں ہو آزادشام ہونے کو ہے اب گھر کی طرف لوٹ چلو
گھر لوٹ کے روئیں گے ماں باپ اکیلے میںمٹی کے کھلونے بھی سستے نہ تھے میلے میں
جب آ جاتی ہے دنیا گھوم پھر کر اپنے مرکز پرتو واپس لوٹ کر گزرے زمانے کیوں نہیں آتے
وہ چاہتا تھا کہ کاسہ خرید لے میرامیں اس کے تاج کی قیمت لگا کے لوٹ آیا
چھوڑنے میں نہیں جاتا اسے دروازے تکلوٹ آتا ہوں کہ اب کون اسے جاتا دیکھے
اب کون منتظر ہے ہمارے لیے وہاںشام آ گئی ہے لوٹ کے گھر جائیں ہم تو کیا
خواہشیں ہیں گھر سے باہر دور جانے کی بہتشوق لیکن دل میں واپس لوٹ کر آنے کا تھا
میں نے سمجھا تھا کہ لوٹ آتے ہیں جانے والےتو نے جا کر تو جدائی مری قسمت کر دی
پھر وہیں لوٹ کے جانا ہوگایار نے کیسی رہائی دی ہے
وہ یوں ملا تھا کہ جیسے کبھی نہ بچھڑے گاوہ یوں گیا کہ کبھی لوٹ کر نہیں آیا
گریز پا ہے نیا راستہ کدھر جائیںچلو کہ لوٹ کے ہم اپنے اپنے گھر جائیں
یہ دشت وہ ہے جہاں راستہ نہیں ملتاابھی سے لوٹ چلو گھر ابھی اجالا ہے
روز بڑھتا ہوں جہاں سے آگےپھر وہیں لوٹ کے آ جاتا ہوں
دروازہ کھلا ہے کہ کوئی لوٹ نہ جائےاور اس کے لیے جو کبھی آیا نہ گیا ہو
تھا انتظار منائیں گے مل کے دیوالینہ تم ہی لوٹ کے آئے نہ وقت شام ہوا
عجیب رات تھی کل تم بھی آ کے لوٹ گئےجب آ گئے تھے تو پل بھر ٹھہر گئے ہوتے
سپرد کر کے اسے چاندنی کے ہاتھوں میںمیں اپنے گھر کے اندھیروں کو لوٹ آؤں گی
اب نہیں لوٹ کے آنے والاگھر کھلا چھوڑ کے جانے والا
صرف دروازے تلک جا کے ہی لوٹ آیا ہوںایسا لگتا ہے کہ صدیوں کا سفر کر آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books