aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "वजूद-ए-शख़्स"
ایک دن غرق نہ کر دے تجھے یہ سیل وجوددیکھ ہو جائے نہ پانی کہیں سر سے اونچا
ہر شخص معترف کہ محب وطن ہوں میںپھر عدلیہ نے کیوں سر مقتل کیا مجھے
کہیں رانجھا، کہیں مجنوں ہواوجود عشق عالم گیر ہے
وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگاسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں
رفاقتوں کا جہاں تار تار دیکھا ہےوجود زیست کا اڑتا غبار دیکھا ہے
معنی نہ آئیں درک میں غیر از وجود لفظآرے دلیل راہ حقیقت مجاز ہے
ہے مشتمل نمود صور پر وجود بحریاں کیا دھرا ہے قطرہ و موج و حباب میں
ہیں وجود شے میں پنہاں ازل و ابد کے رشتےیہاں کچھ نہیں دو روزہ کوئی شے نہیں ہے فانی
پاس پندار طبیعت دل اگر رکھ لے تو کیاہے وجود درد محکم ضبط غم کر لے تو کیا
کبھی فرازؔ سے آ کر ملو جو وقت ملےیہ شخص خوب ہے اشعار کے علاوہ بھی
یہ شخص جو تجھے آدھا دکھائی دیتا ہےاس آدھے شخص کو اپنا بنا کے دیکھ کبھی
جس میں چھپا ہوا ہو وجود گناہ و کفراس معتبر لباس پہ تیزاب ڈال دو
سیر ورود قافلۂ نو بہار دیکھبرپا خیام اوج ہوا میں گھٹا کے ہیں
یہ مرحلہ بھی کسی امتحاں سے کم تو نہیںوہ شخص مجھ پہ بہت اعتبار کرتا ہے
پہلے بھی میرے گاؤں میں گھائل ہیں تین شخصآزار آگہی کا میں چوتھا مریض ہوں
ہر شخص کو گمان کہ منزل نہیں ہے دوریہ تو بتائیے کہ پتہ کس کے پاس ہے
وہ شخص اپنی جگہ ہے مرقع تہذیبیہ اور بات ہے کہ قاتل اسی کا نام بھی ہے
بکھر گیا ہوں فضاؤں میں بوئے گل کی طرحمرے وجود میں وسعت مری سما نہ سکی
ڈھونڈھنے پر بھی نہ ملتا تھا مجھے اپنا وجودمیں تلاش دوست میں یوں بے نشاں تھا دوستو
ہیں وہ صوفی جو کبھی نالۂ ناقوس سناوجد کرنے لگے ہم دل کا عجب حال ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books