aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "वादा-ए-वस्ल"
وعدۂ وصل گر کسی سے نہیںآپ کیوں بے قرار پھرتے ہیں
پھر بیٹھے بیٹھے وعدۂ وصل اس نے کر لیاپھر اٹھ کھڑا ہوا وہی روگ انتظار کا
وعدۂ وصل دیا عید کی شب ہم کو صنماور تم جا کے ہوئے شیر و شکر اور کہیں
یاد دلوایئے ان کو جو کبھی وعدۂ وصلتو وہ کس ناز سے فرماتے ہیں ہم بھول گئے
کہنا قاصد کہ اس کے جینے کاوعدۂ وصل پر مدار ہے آج
پورا کریں گے ہولی میں کیا وعدۂ وصالجن کو ابھی بسنت کی اے دل خبر نہیں
دن گزارا تھا بڑی مشکل سےپھر ترا وعدۂ شب یاد آیا
وعدۂ بادۂ اطہر کا بھروسہ کب تکچل کے بھٹی پہ پئیں جرعۂ عرفاں کیسا
اپنا دشمن ہو اگر کچھ ہے شعورانتظار وعدۂ فردا نہ کر
کسی کے وعدۂ صبر آزما کی خیر کہ ہماب اعتبار کی حد سے گزرتے جاتے ہیں
اب وعدۂ فردا میں کشش کچھ نہیں باقیدہرائی ہوئی بات گزرتی ہے گراں اور
کہنا کسی کا صبح شب وصل ناز سےحسرت تمہاری جان ہماری نکل گئی
اس طرح خوش ہوں کسی کے وعدۂ فردا پہ میںدر حقیقت جیسے مجھ کو اعتبار آ ہی گیا
عجب تھا نشۂ وارفتگیٔ وصل اسےوہ تازہ دم رہا مجھ کو نڈھال کر کے بھی
جو کہتا ہے وہ کرتا ہے برعکس اس کے کامہم کو یقیں ہے وعدۂ نا استوار کا
یقین وعدۂ فردا ہمیں باور نہیں آتازباں سے لاکھ کہئے آپ کے تیور نہیں کہتے
قہر ہے زہر ہے اغیار کو لانا شب وصلایسے آنے سے تو بہتر ہے نہ آنا شب وصل
ہجر کے چھوٹے گاؤں سے ہم نے شہر وصل کو ہجرت کیشہر وصل نے نیند اڑا کر خوابوں کو پامال کیا
کس سے اب آرزوئے وصل کریںاس خرابے میں کوئی مرد کہاں
دی شب وصل موذن نے اذاں پچھلی راتہائے کم بخت کو کس وقت خدا یاد آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books