aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "शादाब"
اس سے ملنے کی خوشی بعد میں دکھ دیتی ہےجشن کے بعد کا سناٹا بہت کھلتا ہے
وہ وقت اور تھے کہ بزرگوں کی قدر تھیاب ایک بوڑھا باپ بھرے گھر پہ بار ہے
سردی اور گرمی کے عذر نہیں چلتےموسم دیکھ کے صاحب عشق نہیں ہوتا
ذرا سی دیر کو تم اپنی آنکھیں دے دو مجھےیہ دیکھنا ہے کہ میں تم کو کیسا لگتا ہوں
برائے نام سہی کوئی مہربان تو ہےہمارے سر پہ بھی ہونے کو آسمان تو ہے
بڑی عمر کے بعد ان آنکھوں میں کوئی ابر اترا تری یادوں کامرے دل کی زمیں آباد ہوئی مرے غم کا نگر شاداب ہوا
کسی کے ساتھ گزارا ہوا وہ اک لمحہاگر میں سوچنے بیٹھوں تو زندگی کم ہے
یہ اور بات کہ وہ اب یہاں نہیں رہتامگر یہ اس کا بسایا ہوا مکان تو ہے
بہت سے درد تو ہم بانٹ بھی نہیں سکتےبہت سے بوجھ اکیلے اٹھانے پڑتے ہیں
اس زاویے سے پیڑ لگایا ہے بھائی نےآتا نہیں ذرا سا بھی سایہ مری طرف
تری نگاہ تو اس دور کی زکوۃ ہوئیجو مستحق ہے اسی تک نہیں پہنچتی ہے
تم ابھی آسماں کو تکتے ہوشہر میں سب نے عید بھی کر لی
دل ایک ہے تو کئی بار کیوں لگایا جائےبس ایک عشق بہت ہے اگر نبھایا جائے
ٹپکے جو اشک ولولے شاداب ہو گئےکتنے عجیب عشق کے آداب ہو گئے
یہ تیز دھوپ ہمیں کیسے سانولا کرتیہمارے سر پہ دعاؤں کا شامیانہ تھا
تم شرافت کہاں بازار میں لے آئے ہویہ وہ سکہ ہے جو برسوں سے نہیں چلتا ہے
عمر بھر کو مرا ہونا بھی نہیں چاہتا وہمجھ کو آسانی سے کھونا بھی نہیں چاہتا وہ
آنکھوں کی پیالیوں میں بارش مچی ہوئی ہےصحرا میں کوئی منظر شاداب آ رہا ہے
کسی کو دل سے بھلانے میں دیر لگتی ہےیہ کپڑے کمرے کے اندر سکھانے پڑتے ہیں
تجھ سے مل کر سب سے ناطے توڑ لیے تھےہم نے بادل دیکھ کے مٹکے پھوڑ لیے تھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books