aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "शायाँ"
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
دوستو کیا کیا دوالی میں نشاط و عیش ہےسب مہیا ہے جو اس ہنگام کے شایاں ہے شے
مصری کرے نبات ترے لب کے روبروکیا کہیے کس قدر ترا شیریں کلام ہے
اب اک بوسہ پہ اتنی بحث زیبا ہے نہ شایاں ہےنگاہیں نیچی کر لو خیر اچھا لے لیا ہوگا
رحم دل ہم سا کہاں میکدۂ عالم میںآنکھ بھر آئیں جو جاتے کہیں ساغر دیکھا
پروائیوں سے لڑتی ہیں پچھم کی آندھیاںصلح پسند آب و ہوا کس کے پاس ہے
موت کا بھی علاج ہو شایدزندگی کا کوئی علاج نہیں
زندگی شاید اسی کا نام ہےدوریاں مجبوریاں تنہائیاں
آواز دے کے دیکھ لو شاید وہ مل ہی جائےورنہ یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں تو ہے
بھول شاید بہت بڑی کر لیدل نے دنیا سے دوستی کر لی
تم حسن کی خود اک دنیا ہو شاید یہ تمہیں معلوم نہیںمحفل میں تمہارے آنے سے ہر چیز پہ نور آ جاتا ہے
رات کے شاید ایک بجے ہیںسوتا ہوگا میرا چاند
یہ بہت غم کی بات ہو شایداب تو غم بھی گنوا چکا ہوں میں
دل ہے کہ تری یاد سے خالی نہیں رہتاشاید ہی کبھی میں نے تجھے یاد کیا ہو
مجھ کو تو ہوش نہیں تم کو خبر ہو شایدلوگ کہتے ہیں کہ تم نے مجھے برباد کیا
تم یہ کہتے ہو کہ میں غیر ہوں پھر بھی شایدنکل آئے کوئی پہچان ذرا دیکھ تو لو
کوئی بھولا ہوا چہرہ نظر آئے شایدآئینہ غور سے تو نے کبھی دیکھا ہی نہیں
آج بھی شاید کوئی پھولوں کا تحفہ بھیج دےتتلیاں منڈلا رہی ہیں کانچ کے گلدان پر
انداز بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہےشاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات
جن سے مل کر زندگی سے عشق ہو جائے وہ لوگآپ نے شاید نہ دیکھے ہوں مگر ایسے بھی ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books