aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "शिवाले"
کعبے میں بھی وہی ہے شوالے میں بھی وہیدونوں مکان اس کے ہیں چاہے جدھر رہے
کہاں یہ بات حاصل ہے تری مسجد کو اے زاہدسحر ہوتے جو ہم نے دیکھے ہیں جھرمٹ شوالے میں
برہمن کو گوائیں ٹھمریاں اس نے شوالے میںخدا بخشے بہت سی خوبیاں تھیں مرنے والے میں
شادؔ غیرممکن ہے شکوۂ بتاں مجھ سےمیں نے جس سے الفت کی اس کو باوفا پایا
شکوۂ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھااپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے
شکر کو شکوۂ جفا سمجھےکیا کہا میں نے آپ کیا سمجھے
ہم عجب ہیں کہ اس کی باہوں میںشکوۂ نارسائی کرتے ہیں
شکوۂ آبلہ ابھی سے میرؔہے پیارے ہنوز دلی دور
شعر میرے بھی ہیں پر درد ولیکن حسرتؔمیرؔ کا شیوۂ گفتار کہاں سے لاؤں
شکوۂ غم ترے حضور کیاہم نے بے شک بڑا قصور کیا
ابرو کا اشارہ کیا تم نے تو ہوئی عیداے جان یہی ہے مہ شوال ہمارا
ہم گئے تھے اس سے کرنے شکوۂ درد فراقمسکرا کر اس نے دیکھا سب گلہ جاتا رہا
میں چپ رہا کہ وضاحت سے بات بڑھ جاتیہزار شیوۂ حسن بیاں کے ہوتے ہوئے
شکوۂ ہجر پہ سر کاٹ کے فرماتے ہیںپھر کروگے کبھی اس منہ سے شکایت میری
نگاہ عشق دل زندہ کی تلاش میں ہےشکار مردہ سزاوار شاہباز نہیں
دینے والے تجھے دینا ہے تو اتنا دے دےکہ مجھے شکوۂ کوتاہیٔ داماں ہو جائے
ابھی سے شکوۂ پست و بلند ہم سفروابھی تو راہ بہت صاف ہے ابھی کیا ہے
جونؔ جنوب زرد کے خاک بسر یہ دکھ اٹھاموج شمال سبز جاں آئی تھی اور چلی گئی
آج انجمؔ مسکرا کر اس نے پھر دیکھا مجھےشکوۂ جور و جفا پھر بھول جانا ہی پڑا
زباں پہ شکوۂ بے مہریٔ خدا کیوں ہے؟دعا تو مانگیے آتشؔ کبھی دعا کی طرح
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books