aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सड़क"
بیچ سڑک اک لاش پڑی تھی اور یہ لکھا تھابھوک میں زہریلی روٹی بھی میٹھی لگتی ہے
بارش کے بعد رات سڑک آئنہ سی تھیاک پاؤں پانیوں پہ پڑا چاند ہل گیا
میں آئینہ بنوں گا تو پتھر اٹھائے گااک دن کھلی سڑک پہ یہ نوبت بھی آئے گی
اک اور کھیت پکی سڑک نے نگل لیااک اور گاؤں شہر کی وسعت میں کھو گیا
پکا رستہ کچی سڑک اور پھر پگڈنڈیجیسے کوئی چلتے چلتے تھک جاتا ہے
سڑک پہ بیٹھ گئے دیکھتے ہوئے دنیااور ایسے ترک ہوئی ایک خودکشی ہم سے
سڑک پہ چلتے ہوئے آنکھیں بند رکھتا ہوںترے جمال کا ایسا مزہ پڑا ہے مجھے
کہاں بھٹکتے پھرو گے علویؔسڑک سے پوچھو کدھر گئی ہے
جس بات کا مطلب خوشبو ہے ہر گاؤں کے کچے رستے پراس بات کا مطلب بدلے گا جب پکی سڑک آ جائے گی
گھروں میں قید ہیں بستی کے شرفاسڑک پر ہیں فسادی اور غنڈے
لمبی سڑک پہ دور تلک کوئی بھی نہ تھاپلکیں جھپک رہا تھا دریچہ کھلا ہوا
ہر ایک کوچہ ہے ساکت ہر اک سڑک ویراںہمارے شہر میں تقریر کر گیا یہ کون
پھر جا رکے گی بجھتے خرابوں کے دیس میںسونی سلگتی سوچتی سنسان سی سڑک
سڑک کے پار چلا جا رہا ہے بچتا ہواکسی کا ہاتھ کوئی مہربان تھامے ہوئے
پھر تجھے اور مجھے اور کہیں جانا ہےہم سفر ساتھ تو چل جتنی سڑک باقی ہے
اٹا ہے شہر بارودی دھوئیں سےسڑک پر چند بچے رو رہے ہیں
کھلونے کی تڑپ میں خود کھلونا وہ نہ بن جائےمرا بچہ سڑک پر ریز گاری لے کے نکلا ہے
یکہ الٹ کے رہ گیا گھوڑا بھڑک گیاکالی سڑک پہ چاند سا چہرہ چمک گیا
ہوس گرفتہ ہواؤ نگاہیں نیچی رکھوشجر کھڑے ہیں سڑک کے قرین بے پردہ
جو مرا ہے حادثے میں مرا اس سے کیا تھا رشتہیہ سڑک جو خوں میں تر ہے مجھے کیوں پکارتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books