aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "समझ"
یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجےاک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
بس جان گیا میں تری پہچان یہی ہےتو دل میں تو آتا ہے سمجھ میں نہیں آتا
میں جن دنوں ترے بارے میں سوچتا ہوں بہتانہیں دنوں تو یہ دنیا سمجھ میں آتی ہے
میں جسے پیار کا انداز سمجھ بیٹھا ہوںوہ تبسم وہ تکلم تری عادت ہی نہ ہو
ترک مے ہی سمجھ اسے ناصحاتنی پی ہے کہ پی نہیں جاتی
جو مل گیا اسی کو مقدر سمجھ لیاجو کھو گیا میں اس کو بھلاتا چلا گیا
تم اسے شکوہ سمجھ کر کس لیے شرما گئےمدتوں کے بعد دیکھا تھا تو آنسو آ گئے
یہ سمجھ کے مانا ہے سچ تمہاری باتوں کواتنے خوبصورت لب جھوٹ کیسے بولیں گے
مزہ چکھا کے ہی مانا ہوں میں بھی دنیا کوسمجھ رہی تھی کہ ایسے ہی چھوڑ دوں گا اسے
مرے عزیز ہی مجھ کو سمجھ نہ پائے کبھیمیں اپنا حال کسی اجنبی سے کیا کہتا
قریب آؤ تو شاید سمجھ میں آ جائےکہ فاصلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں
کیا جانے کس ادا سے لیا تو نے میرا نامدنیا سمجھ رہی ہے کہ سچ مچ ترا ہوں میں
موتی سمجھ کے شان کریمی نے چن لیےقطرے جو تھے مرے عرق انفعال کے
بدن کے کرب کو وہ بھی سمجھ نہ پائے گامیں دل میں روؤں گی آنکھوں میں مسکراؤں گی
جسے منزل سمجھ کر رک گئے ہموہیں سے اپنا آغاز سفر تھا
اپنا کنگن سمجھ رہے ہو کیااور کتنا گھماؤ گے مجھ کو
راستہ دے کہ محبت میں بدن شامل ہےمیں فقط روح نہیں ہوں مجھے ہلکا نہ سمجھ
کیسا جادو ہے سمجھ آتا نہیںنیند میری خواب سارے آپ کے
ذرہ سمجھ کے یوں نہ ملا مجھ کو خاک میںاے آسمان میں بھی کبھی آفتاب تھا
کتاب عشق میں ہر آہ ایک آیت ہےپر آنسوؤں کو حروف مقطعات سمجھ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books