aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "समझाएगा"
اول اول تو بہت عقل سے الجھے گا دلبعد پھر آپ ہی دل آپ کو سمجھائے گا
انجام کو پہنچوں گا میں انجام سے پہلےخود میری کہانی بھی سنائے گا کوئی اور
سمجھے گا آدمی کو وہاں کون آدمیبندہ جہاں خدا کو خدا مانتا نہیں
تمہارے ساتھ یہ موسم فرشتوں جیسا ہےتمہارے بعد یہ موسم بہت ستائے گا
او دل توڑ کے جانے والے دل کی بات بتاتا جااب میں دل کو کیا سمجھاؤں مجھ کو بھی سمجھاتا جا
تیرے وعدے کو کبھی جھوٹ نہیں سمجھوں گاآج کی رات بھی دروازہ کھلا رکھوں گا
جو چپ رہا تو وہ سمجھے گا بد گمان مجھےبرا بھلا ہی سہی کچھ تو بول آؤں میں
کوئی سمجھے گا کیا راز گلشنجب تک الجھے نہ کانٹوں سے دامن
کسی بھوکے سے مت پوچھو محبت کس کو کہتے ہیںکہ تم آنچل بچھاؤ گے وہ دسترخوان سمجھے گا
جسم کی چاہ لکیروں سے ادا کرتا ہےخاک سمجھے گا مصور تری انگڑائی کو
مصلحت آمیز ہوتے ہیں سیاست کے قدمتو نہ سمجھے گا سیاست تو ابھی نادان ہے
پہیلی زندگی کی کب تو اے نادان سمجھے گابہت دشواریاں ہوں گی اگر آسان سمجھے گا
ناصحا تجھ کو خبر کیا کہ محبت کیا ہےروز آ جاتا ہے سمجھاتا ہے یوں ہے یوں ہے
کوئی سمجھائے کہ کیا رنگ ہے میخانے کاآنکھ ساقی کی اٹھے نام ہو پیمانے کا
اب تم بھی ذرا حسن جہاں سوز کو روکوہم تو دل بے تاب کو سمجھائے ہوئے ہیں
سمجھتا ہوں میں سب کچھ صرف سمجھانا نہیں آتاتڑپتا ہوں مگر اوروں کو تڑپانا نہیں آتا
سمجھائیں کس طرح دل ناکردہ کار کویہ دوستی سمجھتا ہے دشمن کے پیار کو
محبت اصل میں مخمورؔ وہ راز حقیقت ہےسمجھ میں آ گیا ہے پھر بھی سمجھایا نہیں جاتا
ہاں زمانے کی نہیں اپنی تو سن سکتا تھاکاش خود کو ہی کبھی بیٹھ کے سمجھاتا میں
بہت دشوار سمجھانا ہے غم کاسمجھ لینے میں دشواری نہیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books