aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सरहदों"
روشنی بانٹتا ہوں سرحدوں کے پار بھی میںہم وطن اس لیے غدار سمجھتے ہیں مجھے
ہمارا خون کا رشتہ ہے سرحدوں کا نہیںہمارے خون میں گنگا بھی چناب بھی ہے
زمیں کو اے خدا وہ زلزلہ دےنشاں تک سرحدوں کے جو مٹا دے
سچ بات تو یہی ہے وہ اب نیک ہو کہ بدملکوں کی سرحدوں کو نہیں مانتے اسدؔ
محبت کی تو کوئی حد، کوئی سرحد نہیں ہوتیہمارے درمیاں یہ فاصلے، کیسے نکل آئے
پھر نئے سال کی سرحد پہ کھڑے ہیں ہم لوگراکھ ہو جائے گا یہ سال بھی حیرت کیسی
سرحدیں اچھی کہ سرحد پہ نہ رکنا اچھاسوچئے آدمی اچھا کہ پرندہ اچھا
اس ملک کی سرحد کو کوئی چھو نہیں سکتاجس ملک کی سرحد کی نگہبان ہیں آنکھیں
جیسے دو ملکوں کو اک سرحد الگ کرتی ہوئیوقت نے خط ایسا کھینچا میرے اس کے درمیاں
سرحدیں روک نہ پائیں گی کبھی رشتوں کوخوشبوؤں پر نہ کبھی کوئی بھی پہرا نکلا
شب کے سناٹے میں یہ کس کا لہو گاتا ہےسرحد درد سے یہ کس کی صدا آتی ہے
شہر لاہور سے کچھ دور نہیں ہے دہلیایک سرحد ہے کسی وقت بھی مٹ سکتی ہے
ہے پرے سرحد ادراک سے اپنا مسجودقبلے کو اہل نظر قبلہ نما کہتے ہیں
کچھ تو ہو رات کی سرحد میں اترنے کی سزاگرم سورج کو سمندر میں ڈبویا جائے
دلوں کے بیچ نہ دیوار ہے نہ سرحد ہےدکھائی دیتے ہیں سب فاصلے نظر کے مجھے
نمی سی تھی دم رخصت کچھ ان کے آنچل پروہ اشک تھے کہ پسینہ میں سوچتا ہی رہا
جھوٹا سماج رسم و روایات سرحدیںاب بھی ہیں راہ عشق میں دیوار کی طرح
سرحد غیب تک تجھے صاف ملیں گے نقش پاپوچھ نہ یہ پھرا ہوں میں تیرے لیے کہاں کہاں
سرحد دشت سے آبادی کو جانے والوشہر میں اور بھی خوں ریز نظارے ہوں گے
رات کی سرحد یقیناً آ گئیجسم سے سایا جدا ہونے لگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books