aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सानेहे"
یہ سانحے دل غمگیں ہوا ہی کرتے ہیںنہ عشق ہی کی خطا ہے نہ حسن ہی کا قصور
زندگی سے سمجھوتا آج ہو گیا کیسےروز روز تو ایسے سانحے نہیں ہوتے
عجیب سانحہ مجھ پر گزر گیا یارومیں اپنے سائے سے کل رات ڈر گیا یارو
مجھ پہ کتنے سانحے گزرے پر ان آنکھوں کو کیامیرا دکھ یہ ہے کہ میرا ہم سفر روتا نہ تھا
کبھی ملیں گے جو راستے میں تو منہ پھرا کر پلٹ پڑیں گےکہیں سنیں گے جو نام تیرا تو چپ رہیں گے نظر جھکا کے
مصائب اور تھے پر دل کا جاناعجب اک سانحہ سا ہو گیا ہے
یہی اک سانحہ کچھ کم نہیں ہےہمارا غم تمہارا غم نہیں ہے
حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہواکوئی ٹھہرا نہیں حادثہ دیکھ کر
چراغ سامنے والے مکان میں بھی نہ تھایہ سانحہ مرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا
جی چاہتا ہے صانع قدرت پہ ہوں نثاربت کو بٹھا کے سامنے یاد خدا کروں
اس کا فراق اتنا بڑا سانحہ نہ تھالیکن یہ دکھ پہاڑ برابر لگا ہمیں
ایک سرود روشنی نیمۂ شب کا خواب تھاایک خموش تیرگی سانحہ آشنا بھی تھی
یہ سانحہ بھی ہو گیا ہے رستے میںجو رہنما تھا وہی کھو گیا ہے رستے میں
نہ پی سکو تو ادھر آؤ پونچھ دوں آنسویہ تم نے سن لئے اس دل کے سانحات کہاں
یوں گفتگوئے الفت دلچسپ ہم کریں گےآنکھوں سے تم کہو گے آنکھوں سے ہم سنیں گے
عجیب سانحہ گزرا ہے ان گھروں پہ کوئیکہ چونکتا ہی نہیں اب تو دستکوں پہ کوئی
یہ سانحہ بھی بڑا عجب ہے کہ اپنے ایوان رنگ و بو میںہیں جمع سب مہر و ماہ و انجم پتا نہیں پھر بھی روشنی کا
میرے سر پر مری آنکھوں پہ سلام واعظپر مرے کان سنیں گے نہ کلام واعظ
وہ سانحہ ہوا تھا کہ بس دل دہل گئے!اک شب میں سارے شہر کے چہرے بدل گئے
کیا ازل سے ہے صانع نے بت پرست مجھےکبھو بتوں سے پھروں میں یہ تو خدا نہ کرے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books