aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सिगरेट"
حمام کے آئینے میں شب ڈوب رہی تھیسگریٹ سے نئے دن کا دھواں پھیل رہا تھا
کمرے میں پھیلتا رہا سگریٹ کا دھواںمیں بند کھڑکیوں کی طرف دیکھتا رہا
ہوئے ختم سگریٹ اب کیا کریں ہمہے پچھلا پہر رات کے دو بجے ہیں
مجھ سے مت بولو میں آج بھرا بیٹھا ہوںسگریٹ کے دونوں پیکٹ بالکل خالی ہیں
سارا غصہ اب بس اس کام آتا ہےہم اس سے سگریٹ سلگایا کرتے ہیں
سگریٹ جسے سلگتا ہوا کوئی چھوڑ دےاس کا دھواں ہوں اور پریشاں دھواں ہوں میں
پہلی سگریٹ پہلا خواب اور پہلا عشقان تینوں میں ایک بھی مجھ کو یاد نہیں
نہیں تھا دھیان کوئی توڑتے ہوئے سگریٹمیں تجھ کو بھول گیا چھوڑتے ہوئے سگریٹ
اب ماحصل حیات کا بس یہ ہے اے سلامؔسگریٹ جلائی شعر کہے شادماں ہوئے
دھواں سگرٹ کا بوتل کا نشہ سب دشمن جاں ہیںکوئی کہتا ہے اپنے ہاتھ سے یہ تلخیاں رکھ دو
ہم دو بندے ہیں اور سگریٹ ایکاب خبر ہوگی دوستی کی دوست
ایک دن اس کو منہ لگایا اوراور سگریٹ چھوڑ دی میں نے
جلتی ہوئی سگریٹ بجھائی نہیں میں نےجینے کے لئے اور سہارا بھی نہیں تھا
خود پر کسی کو ہنسنے کا موقع نہیں دیاپوچھا کسی نے حال تو سگریٹ جلا لیا
ہمارے سانس بھی لے کر نہ بچ سکے افضلیہ خاکدان میں دم توڑتے ہوئے سگریٹ
جلائے میری ہی سگریٹ مری عیادت پریہ میرا دوست بھی ہے کائیاں عجیب و غریب
رشتوں کو جب دھوپ دکھائی جاتی ہےسگریٹ سے سگریٹ سلگائی جاتی ہے
سگریٹ سے جا کے دور گرا خاک ہو گیاآیا شرر کی شکل میں سوز نہاں کا درد
تم مجھے اپنی قسم دے کر کہوآفریدیؔ آپ سگریٹ چھوڑ دیں
جلتے دل کو رام کیا تو یاد آیاالٹی سگریٹ راکھ ہوئی بے دھیانی میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books