aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सिलसिला-दर-सिलसिला"
اے دل تجھے کرنی ہے اگر عشق سے بیعتزنہار کبھو چھوڑیو مت سلسلۂ درد
کرتا کچھ اور ہے وہ دکھاتا کچھ اور ہےدراصل سلسلہ پس پردہ کچھ اور ہے
تاریخ جنوں یہ ہے کہ ہر دور خرد میںاک سلسلۂ دار و رسن ہم نے بنایا
درد کا سلسلہ ہے جہاں تکدل کی جاگیر ہوگی وہاں تک
اس سے ہر دم معاملہ ہے مگردرمیاں کوئی سلسلہ ہی نہیں
اداسیوں کو تو آنگن ہی چاہئیں خالیچھتوں پہ چاندنی راتوں کا سلسلہ رکھنا
گفتگو کسی سے ہو تیرا دھیان رہتا ہےٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے سلسلہ تکلم کا
بزم وفا سجی تو عجب سلسلے ہوئےشکوے ہوئے نہ ان سے نہ ہم سے گلے ہوئے
دشت و جنوں کا سلسلہ میرے لہو میں آ گیایہ کس جگہ پہ میں تمہاری جستجو میں آ گیا
قدم قدم کوئی سایہ سا متصل تو رہےسراب کا یہ سر سلسلہ دراز تو ہو
شاعری تازہ زمانوں کی ہے معمار فرازؔیہ بھی اک سلسلۂ کن فیکوں ہے یوں ہے
وہ مجھ کو بھول چکا اب یقین ہے ورنہوفا نہیں تو جفاؤں کا سلسلہ رکھتا
سکوت ترک تعلق کا اک گراں لمحہبنا گیا ہے صداؤں کا سلسلہ مجھ کو
دل ان کے ساتھ مگر تیغ اور شخص کے ساتھیہ سلسلہ بھی کچھ اہل ریا کا لگتا ہے
یہ عذابوں کا سلسلہ کیا ہےباڑھ بیماری زلزلہ کیا ہے
جو آیا ہے اسے جانا ہے اک دنازل سے تو یہی اک سلسلہ ہے
دلوں کو فکر دوعالم سے کر دیا آزادترے جنوں کا خدا سلسلہ دراز کرے
ہر یاد ہر خیال ہے لفظوں کا سلسلہیہ محفل نوا ہے یہاں بولتے رہو
بنے بنائے سے رستوں کا سلسلہ نکلانیا سفر بھی بہت ہی گریز پا نکلا
چراغ بجھتے چلے جا رہے ہیں سلسلہ وارمیں خود کو دیکھ رہا ہوں فسانہ ہوتے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books