aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सुकून-ए-हवा"
ہوا میں جب اڑا پردہ تو اک بجلی سی کوندی تھیخدا جانے تمہارا پرتو رخسار تھا کیا تھا
ثابت ہوا سکون دل و جاں کہیں نہیںرشتوں میں ڈھونڈھتا ہے تو ڈھونڈا کرے کوئی
مختصر یہ ہے ہماری داستان زندگیاک سکون دل کی خاطر عمر بھر تڑپا کیے
ہم کو نہ مل سکا تو فقط اک سکون دلاے زندگی وگرنہ زمانے میں کیا نہ تھا
سکون اضطراب غم پہ چارہ ساز تو خوش ہیںدل بیتاب کی لیکن قضا معلوم ہوتی ہے
سکون دل جہان بیش و کم میں ڈھونڈنے والےیہاں ہر چیز ملتی ہے سکون دل نہیں ملتا
سکون دل کے لیے عشق تو بہانہ تھاوگرنہ تھک کے کہیں تو ٹھہر ہی جانا تھا
محبت اور مائلؔ جلد بازی کیا قیامت ہےسکون دل بنے گا اضطراب آہستہ آہستہ
سنا ہے تیری محفل میں سکون دل بھی ملتا ہےمگر ہم جب تری محفل سے آئے بے قرار آئے
سکون دل نہ میسر ہوا زمانے میںنہ یاد رکھنے میں تم کو نہ بھول جانے میں
یہی عادت تو ہے سعدیؔ سکون قلب کا باعثمیں نفرت بھول جاتا ہوں محبت بانٹ دیتا ہوں
سکون قلب تو کیا ہے قرار جاں بھی لٹاتمہاری یاد بھی آئی تو راہزن کی طرح
سکون دل نہیں جس وقت سے اس بزم میں آئےذرا سی چیز گھبراہٹ میں کیا جانے کہاں رکھ دی
میرے سکون قلب کو لے کر چلے گئےاور اضطراب درد جگر دے گئے مجھے
وہ اگر برا نہ مانیں تو جہان رنگ و بو میںمیں سکون دل کی خاطر کوئی ڈھونڈ لوں سہارا
صاف دل ہو گر ہے تجھ کوں خواہش ترک ہواآب آئینہ اوپر آتا نہیں ہرگز حباب
کرتے ہو بند سلاسل کس لیےمیری شہ رگ میں ہے زنجیر ہوا
تھی پاؤں میں کوئی زنجیر بچ گئے ورنہرم ہوا کا تماشا یہاں رہا ہے بہت
میں چاہتا ہوں مجھے مشعلوں کے ساتھ جلاکشادہ تر ہے اگر خیمۂ ہوا تجھ پہ
تو کوئی سوکھا ہوا پتہ نہیں ہے کہ جسےجس طرف موج ہوا چاہے اڑا کر لے جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books