aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "सुब्ह-ए-ईद"
وہ صبح عید کا منظر ترے تصور میںوہ دل میں آ کے ادا تیرے مسکرانے کی
آج یاروں کو مبارک ہو کہ صبح عید ہےراگ ہے مے ہے چمن ہے دل ربا ہے دید ہے
نکلے ہیں گھر سے دیکھنے کو لوگ ماہ عیداور دیکھتے ہیں ابروئے خم دار کی طرف
ہستی کے بھیانک نظارے ساتھ اپنے چلے ہیں دنیا سےیہ خواب پریشاں اور ہم کو تا صبح قیامت سونا ہے
بد قسمتوں کو گر ہو میسر شب وصالسورج غروب ہوتے ہی ظاہر ہو نور صبح
پو پھٹتے ہی ریاضؔ جہاں خلد بن گیاغلمان مہر ساتھ لئے آئی حور صبح
کسی حسیں سے لپٹنا اشد ضروری ہےہلال عید تو کوئی ثبوت عید نہیں
کیا لطف عید ہے جو اگر تم سے دور ہوںگزرے گا روز عید تصور میں آپ کے
دیکھا ہلال عید تو آیا تیرا خیالوہ آسماں کا چاند ہے تو میرا چاند ہے
دیکھا ہلال عید تو تم یاد آ گئےاس محویت میں عید ہماری گزر گئی
یا رب ہزار سال سلامت رہیں حضورہو روز جشن عید یہاں جاوداں بسنت
خوشی ہے سب کو روز عید کی یاںہوئے ہیں مل کے باہم آشنا خوش
اگر حیات ہے دیکھیں گے ایک دن دیدارکہ ماہ عید بھی آخر ہے ان مہینوں میں
آئی عید و دل میں نہیں کچھ ہوائے عیداے کاش میرے پاس تو آتا بجائے عید
ہر شب شب برات ہے ہر روز روز عیدسوتا ہوں ہاتھ گردن مینا میں ڈال کے
کیوں اشارہ ہے افق پر آج کس کی دید ہےالوداع ماہ رمضاں وہ ہلال عید ہے
یہ عجیب ماجرا ہے کہ بروز عید قرباںوہی ذبح بھی کرے ہے وہی لے ثواب الٹا
تمہارے عشق ابرو میں ہلال عید کی صورتہزاروں انگلیاں اٹھیں جدھر سے ہو کے ہم نکلے
چھیڑا ہے ایک نغمۂ شیریں بھی کو بہ کودل نے ہلال عید کی تائید کے لئے
کیا خبر ہے ہم سے مہجوروں کی ان کو روز عیدجو گلے مل کر بہم صرف مبارک باد ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books