aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हँसाने"
ایسی کیا بیت گئی مجھ پہ کہ جس کے باعثآب دیدہ ہیں مرے ہنسنے ہنسانے والے
روتی آنکھوں کو ہنسانے کا ہنر لے کے چلوگھر سے نکلو تو یہ سامان سفر لے کے چلو
سن رہا ہوں کہ وہ آئیں گے ہنسانے مجھ کوآنسوؤ تم بھی ذرا رنگ جمائے رکھنا
اتنا تو زندگی میں کسی کے خلل پڑےہنسنے سے ہو سکون نہ رونے سے کل پڑے
ہم عشق کے ماروں کا اتنا ہی فسانا ہےرونے کو نہیں کوئی ہنسنے کو زمانا ہے
روتے روتے مرے ہنسنے پہ تعجب نہ کروہے وہی چیز مگر دوسرے انداز میں ہے
روتی ہوئی ایک بھیڑ مرے گرد کھڑی تھیشاید یہ تماشہ مرے ہنسنے کے لیے تھا
لبوں پر تبسم تو آنکھوں میں آنسو تھی دھوپ ایک پل میں تو اک پل میں بارشہمیں یاد ہے باتوں باتوں میں ان کا ہنسانا رلانا رلانا ہنسانا
ایک دن وہ دن تھے رونے پہ ہنسا کرتے تھے ہمایک یہ دن ہیں کہ اب ہنسنے پہ رونا آئے ہے
جو ہنسنا ہنسانا ہوتا ہےرونے کو چھپانا ہوتا ہے
تم بھی اس شہر میں بن جاؤ گے پتھر جیسےہنسنے والا یہاں کوئی ہے نہ رونے والا
خود پر کسی کو ہنسنے کا موقع نہیں دیاپوچھا کسی نے حال تو سگریٹ جلا لیا
پردہ آنکھوں سے ہٹانے میں بہت دیر لگیہمیں دنیا نظر آنے میں بہت دیر لگی
تجھے جب دیکھتا ہوں تو خود اپنی یاد آتی ہےمرا انداز ہنسنے کا کبھی تیرے ہی جیسا تھا
یہ مسخروں کو وظیفے یوں ہی نہیں ملتےرئیس خود نہیں ہنستے ہنسانا پڑتا ہے
دیکھ اے میری زبوں حالی پہ ہنسنے والےوقت کی دھوپ نے کس درجہ نکھارا مجھ کو
نہ ہنسنے دے نہ رونے دے نہ جینے دے نہ مرنے دےاسی کو اصطلاحاً ہم زمانہ کہتے آئے ہیں
بہت سے غم چھپے ہوں گے ہنسی میںذرا ان ہنسنے والوں کو ٹٹولو
ہنس مگر ہنسنے سے پہلے سوچ لےیہ نہ ہو پھر عمر بھر رونا پڑے
جل گیا کون میرے ہنسنے پر''یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے''
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books