aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हद-ए-नज़र"
سنتے ہیں چمکتا ہے وہ چاند اب بھی سر بامحسرت ہے کہ بس ایک نظر دیکھ لیں ہم بھی
کہیں ہیں ریختہ پنجاب میں نظرؔ صاحببقدر ذوق تم ان کی سنو ہوا سو ہوا
نظر سے حد نظر تک تمام تاریکییہ اہتمام ہے اک وعدۂ سحر کے لیے
ایک پردہ سا ہے فریب نظریہ بھی اٹھے تو دیکھنا کیا ہے
تیرگی ہی تیرگی حد نظر تک تیرگیکاش میں خود ہی سلگ اٹھوں اندھیری رات میں
حد نظر تک ایک دریچے سے آج پھرمیں جا رہا تھا اور کوئی دیکھتا رہا
یوں تو ہم اہل نظر ہیں مگر انجام یہ ہےڈھونڈتے ڈھونڈتے کھو دیتے ہیں بینائی تک
بس کہ ہے پیش نظر پست و بلند عالمٹھوکریں کھا کے مری آنکھوں میں خواب آتا ہے
کیا عجب کار تحیر ہے سپرد نار عشقگھر میں جو تھا بچ گیا اور جو نہیں تھا جل گیا
مکان زر لب گویا حد سپہر و زمیںدکھائی دیتا ہے سب کچھ یہاں خدا کے سوا
اکثر ہوا ہے یہ کہ خود اپنی تلاش میںآگے نکل گئے ہیں حد ماسوا سے بھی
شمس و قمر سے اور کبھی کہکشاں سے ہمگزرے ہیں لاکھ بار حد لا مکاں سے ہم
تنہائی کی یہ کون سی منزل ہے رفیقوتاحد نظر ایک بیابان سا کیوں ہے
حد نگاہ دیکھیے بننے کو غم گساراس کو بھی چپ کرائیے جو رو نہیں رہا
نہیں ہے کوئی بھی حتمی یہاں حد معلومہر ایک انتہا اک اور انتہا تک ہے
حد امکاں سے پرے تک میں تجھے چاہوں گیتو مجھے اپنے میسر کی حدوں میں ملنا
حد تکمیل کو پہنچی تری رعنائی حسنجو کسر تھی وہ مٹا دی تری انگڑائی نے
حد امکان سے آگے میں جانا چاہتا ہوں پرابھی ایمان آدھا ہے ابھی لغزش ادھوری ہے
دیکھا قد گناہ پہ جب اس کو ملتفتبڑھ کر حد نگاہ لگی اس کو ڈھانپنے
یہ کیسی بہار چمن آئی کہ چمن میںویرانہ ہی ویرانہ ہے تا حد نظر آج
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books