aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हमारे"
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
ساری دنیا کے غم ہمارے ہیںاور ستم یہ کہ ہم تمہارے ہیں
وہ آئے گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہےکبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
نہ ہم سفر نہ کسی ہم نشیں سے نکلے گاہمارے پاؤں کا کانٹا ہمیں سے نکلے گا
سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہےدیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے
وقت آنے دے دکھا دیں گے تجھے اے آسماںہم ابھی سے کیوں بتائیں کیا ہمارے دل میں ہے
محبت کی تو کوئی حد، کوئی سرحد نہیں ہوتیہمارے درمیاں یہ فاصلے، کیسے نکل آئے
خنجر چلے کسی پہ تڑپتے ہیں ہم امیرؔسارے جہاں کا درد ہمارے جگر میں ہے
بھلا ہم ملے بھی تو کیا ملے وہی دوریاں وہی فاصلےنہ کبھی ہمارے قدم بڑھے نہ کبھی تمہاری جھجک گئی
ہمارے گھر کا پتا پوچھنے سے کیا حاصلاداسیوں کی کوئی شہریت نہیں ہوتی
بات تک کرنی نہ آتی تھی تمہیںیہ ہمارے سامنے کی بات ہے
ہمارے گھر کی دیواروں پہ ناصرؔاداسی بال کھولے سو رہی ہے
ایک دن کہہ لیجیے جو کچھ ہے دل میں آپ کےایک دن سن لیجیے جو کچھ ہمارے دل میں ہے
تم ہمارے کسی طرح نہ ہوئےورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا
ہمارے آگے ترا جب کسو نے نام لیادل ستم زدہ کو ہم نے تھام تھام لیا
ہمارے شہر کے لوگوں کا اب احوال اتنا ہےکبھی اخبار پڑھ لینا کبھی اخبار ہو جانا
تو اگر پاس نہیں ہے کہیں موجود تو ہےتیرے ہونے سے بڑے کام ہمارے نکلے
اب کون منتظر ہے ہمارے لیے وہاںشام آ گئی ہے لوٹ کے گھر جائیں ہم تو کیا
ہمارے زخم تمنا پرانے ہو گئے ہیںکہ اس گلی میں گئے اب زمانے ہو گئے ہیں
اتر بھی آؤ کبھی آسماں کے زینے سےتمہیں خدا نے ہمارے لیے بنایا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books