aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हम-सफ़र"
نہ ہم سفر نہ کسی ہم نشیں سے نکلے گاہمارے پاؤں کا کانٹا ہمیں سے نکلے گا
ہم سفر چاہیئے ہجوم نہیںاک مسافر بھی قافلہ ہے مجھے
ہم سفر وہ جو ہم سفر ہی نہ تھااور پھر کر لیں دوریاں میں نے
ہم سفر رہ گئے بہت پیچھےآؤ کچھ دیر کو ٹھہر جائیں
ہم سفر ہو تو کوئی اپنا ساچاند کے ساتھ چلو گے کب تک
تم ہم سفر ہوئے تو ہوئی زندگی عزیزمجھ میں تو زندگی کا کوئی حوصلہ نہ تھا
ہم سفر زیست کا سورج کو بنائے رکھااپنے سائے سے ہی قد اپنا بڑھائے رکھا
ہمارے بعد رتجگا تمہارا ہم سفر بنےہمارے بعد کروٹیں بدلتے موت پاؤ تم
کیسا عجیب وقت ہے کوئی بھی ہم سفر نہیںدھوپ بھی معتبر نہیں سایہ بھی معتبر نہیں
قیامت ہے کہ ہووے مدعی کا ہم سفر غالبؔوہ کافر جو خدا کو بھی نہ سونپا جائے ہے مجھ سے
یہ ہم سفر تو سبھی اجنبی سے لگتے ہیںمیں جس کے ساتھ چلا تھا وہ قافلہ ہے کہاں
دشت غربت میں ہم سفر نہ بناہم کئی مہربان چھوڑ آئے
چاند ہے تیرا ہم سفر کوئی نہیں ہے راہبرآگے قدم بڑھا کے رکھ دور کی روشنی نہ دیکھ
وہ ہم سفر تھا مگر اس سے ہم نوائی نہ تھیکہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی
میں تنہائی کو اپنا ہم سفر کیا مان بیٹھامجھے لگتا ہے میرے ساتھ دنیا چل رہی ہے
ہمیں خبر ہے کوئی ہم سفر نہ تھا پھر بھییقیں کی منزلیں طے کیں گماں کے ہوتے ہوئے
مجھے یہ کیا پڑی ہے کون میرا ہم سفر ہوگاہوا کے ساتھ گاتا ہوں ندی کے ساتھ چلتا ہوں
رہ حیات میں لاکھوں تھے ہم سفر اعجازؔکسی کو یاد رکھا اور کسی کو بھول گئے
اس کو نئے سفر میں نئے ہم سفر کے ساتھدل خوش ہوا ہے کیوں یہ ضیا دیکھتے ہوئے
سفیر عشق ہمیں اب تو ہم سفر کر لوہمارے پاس تو سامان بھی زیادہ نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books