aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हवालों"
ذکر جب ہوگا محبت میں تباہی کا کہیںیاد ہم آئیں گے دنیا کو حوالوں کی طرح
یاد آئیں گے زمانے کو مثالوں کے لیےجیسے بوسیدہ کتابیں ہوں حوالوں کے لیے
لوگ چن لیں جس کی تحریریں حوالوں کے لیےزندگی کی وہ کتاب معتبر ہو جائیے
بھلے ہی لاکھ حوالوں کے ساتھ کہتے ہیںمگر وہ صرف کتابوں کی بات کہتے ہیں
وہ مہکتا ہے جو خوشبو کے حوالوں کی طرحاس کو رکھا ہے کتابوں میں گلابوں کی طرح
روز لکھتا ہے یہاں وقت زمانے کی کتابزندگی اپنی حوالوں کے سوا کچھ بھی نہیں
بہت ثابت قدم نکلیں گئے وقتوں کی تہذیبیںکہ اب ان کے حوالوں سے کھنڈر آباد ہوتے ہیں
نہ جانے شعر میں کس درد کا حوالہ تھاکہ جو بھی لفظ تھا وہ دل دکھانے والا تھا
مٹی کا بدن کر دیا مٹی کے حوالےمٹی کو کہیں تاج محل میں نہیں رکھا
تمہیں ہمیشہ ضرورت پکڑ کے لاتی ہےکبھی تو آؤ مرے گھر مرے حوالے سے
اپنا سچ اس کو سنانے کے لیےہم کو قصوں کا حوالہ چاہیئے
تم نے جو کتابوں کے حوالے کیے جاناںوہ پھول تو بالوں میں سجانے کے لئے تھے
زندگی آ تجھے قاتل کے حوالے کر دوںمجھ سے اب خون تمنا نہیں دیکھا جاتا
صاف جذبوں کے حوالے سے تو غم ہیں لیکنایک لمحے کی خوشی ایک صدی رہتی ہے
یہ دھڑکتا ہوا دل اس کے حوالے کر دوںایک بھی شخص اگر شہر میں زندہ مل جائے
تشنگی آ تجھے دریا کے حوالے کر دوںتجھ کو اس حال میں پیاسا نہیں دیکھا جاتا
وہ تڑپ جائے اشارہ کوئی ایسا دینااس کو خط لکھنا تو میرا بھی حوالہ دینا
وصل کی شب تھی اور اجالے کر رکھے تھےجسم و جاں سب اس کے حوالے کر رکھے تھے
تمہاری ذات حوالہ ہے سرخ روئی کاتمہارے ذکر کو سب شرط فن بناتے ہیں
کعبہ بنائیے کہ کلیسا بنائیےدل سا مکاں حوالے کیا ہے جناب کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books