aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हवा-ए-क़ुर्तबा"
ہوا میں جب اڑا پردہ تو اک بجلی سی کوندی تھیخدا جانے تمہارا پرتو رخسار تھا کیا تھا
شجر نے پوچھا کہ تجھ میں یہ کس کی خوشبو ہےہوائے شام الم نے کہا اداسی کی
ہوائے کوفۂ نا مہرباں کو حیرت ہےکہ لوگ خیمۂ صبر و رضا میں زندہ ہیں
ہوائے کوچۂ دنیا میں جانتا ہوں تجھےتو جب بھی آتی ہے بیمار کرنے آتی ہے
ہمیں تو خیر بکھرنا ہی تھا کبھی نہ کبھیہوائے تازہ کا جھونکا بہانہ ہو گیا ہے
ہوائے تند کیسی چل پڑی ہےشجر پر ایک بھی پتا نہیں ہے
ہم ہوائے وصل میں یاں تک پھرےجو ہوس کے پاؤں میں چھالے پڑے
ہواۓ سبز چلی ہے مرے خیالوں میںبنا رہا ہے گلستاں مری قبا شاید
ہوائے ظلم سوچتی ہے کس بھنور میں آ گئیوہ اک دیا بجھا تو سینکڑوں دئیے جلا گیا
دل اس طرح ہوائے محبت میں جل گیابھڑکی کہیں نہ آگ نہ اٹھا دھواں کہیں
سر پر ہوائے ظلم چلے سو جتن کے ساتھاپنی کلاہ کج ہے اسی بانکپن کے ساتھ
آئی عید و دل میں نہیں کچھ ہوائے عیداے کاش میرے پاس تو آتا بجائے عید
بجھے شرر ہیں ہوائے وصال کی زد پرتری نظر کا اشارہ بتا رہا ہے مجھے
ہوائے عشق نے بھی گل کھلائے ہیں کیا کیاجو میرا حال تھا وہ تیرا حال ہونے لگا
وہ مرے دل کی روشنی وہ مرے داغ لے گئیایسی چلی ہوائے شام سارے چراغ لے گئی
کھڑکی تو شاذؔ بند میں کرتا ہوں بار بارلیکن ہوائے شوق کہ ضد پر اڑی رہے
ویران تو نہیں شب تاریک کی فضاہر سو ہوائے بادہ سے کچھ روشنی تو ہے
ہوائے وحشت دل لے اڑی کہاں سے کہاںپڑی ہے دور زمیں گرد کارواں کی طرح
ہوائے تازہ کا جھونکا ادھر سے کیا گزراگرے پڑے ہوئے پتوں میں جان آ گئی ہے
اب تو ہوائے شہر بھی بالکل تری طرحیہ چاہتی ہے کوئی دیا بام پر نہ ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books