aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हसीना"
جلوہ گر بزم حسیناں میں ہیں وہ اس شان سےچاند جیسے اے قمرؔ تاروں بھری محفل میں ہے
ہو گیا بند در میکدہ کیا قہر ہواشوق پا بوس حسیناں جو تجھے تھا اے دل
خواب جب سے اک حسینہ کے نظر آنے لگےمولوی صاحب بھی بیوٹی پارلر جانے لگے
حیا سے سر جھکا لینا ادا سے مسکرا دیناحسینوں کو بھی کتنا سہل ہے بجلی گرا دینا
ہر وقت کا ہنسنا تجھے برباد نہ کر دےتنہائی کے لمحوں میں کبھی رو بھی لیا کر
ادا آئی جفا آئی غرور آیا حجاب آیاہزاروں آفتیں لے کر حسینوں پر شباب آیا
حسین چہرے کی تابندگی مبارک ہوتجھے یہ سالگرہ کی خوشی مبارک ہو
چند تصویر بتاں چند حسینوں کے خطوطبعد مرنے کے مرے گھر سے یہ ساماں نکلا
آکاش کی حسین فضاؤں میں کھو گیامیں اس قدر اڑا کہ خلاؤں میں کھو گیا
بہت حسین سہی صحبتیں گلوں کی مگروہ زندگی ہے جو کانٹوں کے درمیاں گزرے
اسی کو کہتے ہیں جنت اسی کو دوزخ بھیوہ زندگی جو حسینوں کے درمیاں گزرے
حد سے بڑھ کر حسین لگتے ہوجھوٹی قسمیں ضرور کھایا کرو
کبھو رونا کبھو ہنسنا کبھو حیران ہو جانامحبت کیا بھلے چنگے کو دیوانہ بناتی ہے
حسینوں سے فقط صاحب سلامت دور کی اچھینہ ان کی دوستی اچھی نہ ان کی دشمنی اچھی
مر گئے جن کے چاہنے والےان حسینوں کی زندگی کیا ہے
بلا ہے قہر ہے آفت ہے فتنہ ہے قیامت ہےحسینوں کی جوانی کو جوانی کون کہتا ہے
کی ہے کوئی حسین خطا ہر خطا کے ساتھتھوڑا سا پیار بھی مجھے دے دو سزا کے ساتھ
بہت حسین ہے دوشیزگیٔ حسن مگراب آ گئے ہو تو آؤ تمہیں خراب کریں
یہ جو زندگی کی کتاب ہے یہ کتاب بھی کیا کتاب ہےکہیں اک حسین سا خواب ہے کہیں جان لیوا عذاب ہے
اک تری یاد سے اک تیرے تصور سے ہمیںآ گئے یاد کئی نام حسیناؤں کے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books