aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हाफ़िज़ा"
یاد ماضی عذاب ہے یاربچھین لے مجھ سے حافظہ میرا
سکھ میں ہوتا ہے حافظہ بے کاردکھ میں اللہ یاد آتا ہے
یاد رکھنا بھی اک عبادت ہےکیوں نہ ہم ان کا حافظہ ہو جائیں
یادوں نے لے لیا مجھے اپنے حصار میںمیرا وجود حافظہ بن کر سکڑ گیا
جاتے ہو خدا حافظ ہاں اتنی گزارش ہےجب یاد ہم آ جائیں ملنے کی دعا کرنا
وقت کرتا ہے پرورش برسوںحادثہ ایک دم نہیں ہوتا
گونجتے رہتے ہیں الفاظ مرے کانوں میںتو تو آرام سے کہہ دیتا ہے اللہ حافظ
آتا ہے جو طوفاں آنے دے کشتی کا خدا خود حافظ ہےممکن ہے کہ اٹھتی لہروں میں بہتا ہوا ساحل آ جائے
شوکتؔ ہمارے ساتھ بڑا حادثہ ہواہم رہ گئے ہمارا زمانہ چلا گیا
حادثہ بھی ہونے میں وقت کچھ تو لیتا ہےبخت کے بگڑنے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
جانے والے جا خدا حافظ مگر یہ سوچ لےکچھ سے کچھ ہو جائے گی دیوانگی تیرے بغیر
چمکتے چاند سے چہروں کے منظر سے نکل آئےخدا حافظ کہا بوسہ لیا گھر سے نکل آئے
میں خوشبوؤں کے ذکر پہ خاموش ہی رہاحالانکہ ایک پھول مرے حافظے میں تھا
آفت جاں ہوئی اس روئے کتابی کی یادراس آیا نہ مجھے حافظ قرآں ہونا
مرنا تو اس جہاں میں کوئی حادثہ نہیںاس دور ناگوار میں جینا کمال ہے
یہ گھر مرا گلشن ہے گلشن کا خدا حافظاللہ نگہبان نشیمن کا خدا حافظ
آئی ہوگی تو موت آئے گیتم تو جاؤ مرا خدا حافظ
اپنی کشتی کا ہے خدا حافظپیچھے طوفاں ہے سامنے گرداب
حادثہ کون سا ہوا پہلےرات آئی کہ دن ڈھلا پہلے
بات کرنے میں ہونٹ لڑتے ہیںایسے تکرار کا خدا حافظ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books