aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हारना"
ہارنے میں اک انا کی بات تھیجیت جانے میں خسارا اور ہے
بھر جائیں گے جب زخم تو آؤں گا دوبارامیں ہار گیا جنگ مگر دل نہیں ہارا
میں پا سکا نہ کبھی اس خلش سے چھٹکاراوہ مجھ سے جیت بھی سکتا تھا جانے کیوں ہارا
وقار خون شہیدان کربلا کی قسمیزید مورچہ جیتا ہے جنگ ہارا ہے
نہ ہارا ہے عشق اور نہ دنیا تھکی ہےدیا جل رہا ہے ہوا چل رہی ہے
ہارنے والوں نے اس رخ سے بھی سوچا ہوگاسر کٹانا ہے تو ہتھیار نہ ڈالے جائیں
ہار جائے گی زندگی لیکنہارنے کا نہیں مرا یہ عشق
لگی تھی جان کی بازی بساط الٹ ڈالییہ کھیل بھی ہمیں یاروں نے ہارنے نہ دیا
ہارنے جیتنے سے کچھ نہیں ہوتا وامقؔکھیل ہر سانس پہ ہے داؤں لگاتے رہنا
اسی کے خواب تھے سارے اسی کو سونپ دیئےسو وہ بھی جیت گیا اور میں بھی ہارا نہیں
کوئی دماغ سے کوئی شریر سے ہارامیں اپنے ہاتھ کی اندھی لکیر سے ہارا
سو بار ٹوٹنے پہ بھی ہارا نہیں ہوں میںمٹی کا اک چراغ ہوں تارا نہیں ہوں میں
تیری شکست اصل میں میری شکست ہےتو مجھ سے ایک بار بھی ہارا تو میں گیا
یزید مورچہ جیتا تھا جنگ ہارا تھایہ سچ رگوں میں مرے انقلاب بھرتا ہے
تمہاری جیت میں پنہاں ہے میری جیت کہیںتمہارے سامنے ہر بار ہارتا ہوا میں
سامنے پھر مرے اپنے ہیں سو میں جانتا ہوںجیت بھی جاؤں تو یہ جنگ میں ہارا ہوا ہوں
ہاں یہ ممکن ہے مگر اتنا ضروری بھی نہیںجو کوئی پیار میں ہارا وہی فن کار ہوا
بس اب چوپڑ اٹھاؤ اور کچھ باتیں کریں صاحبجو میں جیتا تو تم جیتے جو تم ہارے تو میں ہارا
یوں میں نے جیتی الفت کی بازیاک بار کھیلا سو بار ہارا
ہار اس کی جیتنے کا شوق میرا لے گئیپھر مجھے ہارا ہوا ہر مرحلہ اچھا لگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books