aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हासिद"
کچھ لوگ تو خلاف ہوں حاسد کوئی تو ہوکیا لطف سیدھی سادی محبت میں آئے گا
ہمارے گھر کا پتا پوچھنے سے کیا حاصلاداسیوں کی کوئی شہریت نہیں ہوتی
ہزار بار جو مانگا کرو تو کیا حاصلدعا وہی ہے جو دل سے کبھی نکلتی ہے
حاصل کن ہے یہ جہان خرابیہی ممکن تھا اتنی عجلت میں
تم سے حاصل ہوا اک گہرے سمندر کا سکوتاور ہر موج سے لڑنا بھی تمہی سے سیکھا
زاہد نے مرا حاصل ایماں نہیں دیکھارخ پر تری زلفوں کو پریشاں نہیں دیکھا
لطف شب مہ اے دل اس دم مجھے حاصل ہواک چاند بغل میں ہو اک چاند مقابل ہو
یہ لمحہ لمحہ زندہ رہنے کی خواہش کا حاصل ہےکہ لحظہ لحظہ اپنے آپ ہی میں مر رہا ہوں میں
دنیا ہے خواب حاصل دنیا خیال ہےانسان خواب دیکھ رہا ہے خیال میں
خاموشی کا حاصل بھی اک لمبی سی خاموشی تھیان کی بات سنی بھی ہم نے اپنی بات سنائی بھی
کسی منزل میں بھی حاصل نہ ہوا دل کو قرارزندگی خواہش ناکام ہی کرتے گزری
کھینچ لائی ہے محبت ترے در پر مجھ کواتنی آسانی سے ورنہ کسے حاصل ہوا میں
کون تھا وہ جس نے یہ حال کیا ہے میراکس کو اتنی آسانی سے حاصل تھا میں
نہ تو کچھ فکر میں حاصل ہے نہ تدبیر میں ہےوہی ہوتا ہے جو انسان کی تقدیر میں ہے
حاصل اس مہ لقا کی دید نہیںعید ہے اور ہم کو عید نہیں
وہ بھلا کیسے بتائے کہ غم ہجر ہے کیاجس کو آغوش محبت کبھی حاصل نہ ہوا
پھر مری آس بڑھا کر مجھے مایوس نہ کرحاصل غم کو خدا را غم حاصل نہ بنا
جنہیں حاصل ہے تیرا قرب خوش قسمت سہی لیکنتیری حسرت لیے مر جانے والے اور ہوتے ہیں
دنیا و آخرت میں طلب گار ہیں ترےحاصل تجھے سمجھتے ہیں دونوں جہاں میں ہم
برائی یا بھلائی گو ہے اپنے واسطے لیکنکسی کو کیوں کہیں ہم بد کہ بدگوئی سے کیا حاصل
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books