aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हिस्सा"
میرے رونے کا جس میں قصہ ہےعمر کا بہترین حصہ ہے
میں اس لئے ہجوم کا حصہ نہیں بناسورج کبھی نجوم کا حصہ نہیں بنا
تجھ سے بچھڑوں تو تری ذات کا حصہ ہو جاؤںجس سے مرتا ہوں اسی زہر سے اچھا ہو جاؤں
عمر کا لمبا حصہ کر کے دانائی کے نامہم بھی اب یہ سوچ رہے ہیں پاگل ہو جائیں
سکوت شام کا حصہ تو مت بنا مجھ کومیں رنگ ہوں سو کسی موج میں ملا مجھ کو
بہت دنوں سے مرے بام و در کا حصہ ہےمری طرح یہ اداسی بھی گھر کا حصہ ہے
مری اک زندگی کے کتنے حصے دار ہیں لیکنکسی کی زندگی میں میرا حصہ کیوں نہیں ہوتا
یہ زعفرانی پلوور اسی کا حصہ ہےکوئی جو دوسرا پہنے تو دوسرا ہی لگے
چہرے کا نصف حصہ زیر نقاب کر کےکرتے ہیں حسن والے دیدار میں ملاوٹ
دل کی جاگیر میں میرا بھی کوئی حصہ رکھمیں بھی تیرا ہوں مجھے بھی تو کہیں رہنا ہے
میری بربادی میں حصہ ہے اپنوں کاممکن ہے یہ بات غلط ہو پر لگتا ہے
ازل سے تھا وہ ہمارے وجود کا حصہوہ ایک شخص کہ جو ہم پہ مہربان ہوا
رات حصہ ہے مری عمر کا جی لینے دےزندگی چھوڑ کے تنہا مجھے جاتی کیوں ہے
یہ تیرا تاج نہیں ہے ہماری پگڑی ہےیہ سر کے ساتھ ہی اترے گی سر کا حصہ ہے
سیاہی پھیرتی جاتی ہیں راتیں بحر و بر پہانہی تاریکیوں سے مجھ کو بھی حصہ ملے گا
محبتیں بھی اسی آدمی کا حصہ تھیںمگر یہ بات پرانے زمانے والی ہے
شخصیت کا یہ توازن تیرا حصہ ہے فضاؔجتنی سادہ ہے طبیعت اتنا ہی تیکھا ہنر
کیوں مری داستاں کا حصہ ہیںجو مری داستاں کے تھے ہی نہیں
ہم اس خاطر تری تصویر کا حصہ نہیں تھےترے منظر میں آ جائے نہ ویرانی ہماری
وہ لوگ آج خود اک داستاں کا حصہ ہیںجنہیں عزیز تھے قصے کہانیاں اور پھول
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books