aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हुक्म-ए-जिहाद"
فصل بہار تیغ خزاں سے اتار کےاہل جہاد آئے ہیں بچوں کو مار کے
دل بیباک کا مالک ہوں مجھے خوف نہیںحاکم وقت کے حکم رسن و زنداں سے
تم نے تو حکم ترک تمنا سنا دیاکس دل سے آہ ترک تمنا کرے کوئی
کیوں کر کروں میں ترک شراب و کباب کوزاہد ہے یاد حکم کلوا واشربوا مجھے
حکم لب بندی فروغ داستاں بنتا گیازخم کو جتنا دبایا خوں چکاں بنتا گیا
باغ بہشت سے مجھے حکم سفر دیا تھا کیوںکار جہاں دراز ہے اب مرا انتظار کر
کشتیٔ مے کو حکم روانی بھی بھیج دوجب آگ بھیج دی ہے تو پانی بھی بھیج دو
ہے حکم عام عشق علیہ السلام کاپوجو بتوں کو بھید کچھ ان میں خدا کے ہیں
حکم سلطان کی تعمیل تمہارے لیے ہےمیں نہیں جا رہا چاہو تو یہ سر لے جاؤ
رکے ہے آمد و شد میں نفس نہیں چلتایہی ہے حکم الٰہی تو بس نہیں چلتا
میرؔ جی عشق مانا کہ نعمت نہیں پر میں اس کو بلا بھی نہیں مانتامانتا ہوں خدائے سخن بھی تمہیں اور حکم خدا بھی نہیں مانتا
سلام ان پہ تہ تیغ بھی جنہوں نے کہاجو تیرا حکم جو تیری رضا جو تو چاہے
کسی نے خواب میں آکر مجھے یہ حکم دیاتم اپنے اشک بھی بھیجا کرو دعاؤں کے ساتھ
مرے جرم وفا کا فیصلہ کچھ اس طرح ہوگاسزا کا حکم فوری اور سماعت سرسری ہوگی
جب میں کہتا ہوں کہ یا اللہ میرا حال دیکھحکم ہوتا ہے کہ اپنا نامۂ اعمال دیکھ
حاکم عشق نے جب عقل کی تقصیر سنیہو غضب حکم دیا دیس نکالا کرنے
یہ ظلم دیکھیے کہ گھروں میں لگی ہے آگاور حکم ہے مکین نکل کر نہ گھر سے آئیں
جاتے ہو سیر باغ کو اغیار ساتھ ہوجو حکم ہو تو یہ بھی گنہ گار ساتھ ہو
مقام شوق ترے قدسیوں کے بس کا نہیںانہیں کا کام ہے یہ جن کے حوصلے ہیں زیاد
ملی ہے دختر رز لڑ جھگڑ کے قاضی سےجہاد کر کے جو عورت ملے حرام نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books