aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "हुदूद-ए-वक़्त"
حدود وقت کے دروازے منتظر ہیں نسیمؔکہ تو یہ فاصلے کر کے عبور دستک دے
حدود وقت سے باہر عجب حصار میں ہوںمیں ایک لمحہ ہوں صدیوں کے انتظار میں ہوں
فصیل جسم پہ تازہ لہو کے چھینٹے ہیںحدود وقت سے آگے نکل گیا ہے کوئی
کچھ کہنے کا وقت نہیں یہ کچھ نہ کہو خاموش رہواے لوگو خاموش رہو ہاں اے لوگو خاموش رہو
اب میں حدود ہوش و خرد سے گزر گیاٹھکراؤ چاہے پیار کرو میں نشے میں ہوں
حدود کوچۂ محبوب ہیں وہیں سے شروعجہاں سے پڑنے لگیں پاؤں ڈگمگاتے ہوئے
حدود شہر سے باہر بھی بستیاں پھیلیںسمٹ کے رہ گئے یوں جنگلوں کے گھیرے بھی
یارو حدود غم سے گزرنے لگا ہوں میںمجھ کو سمیٹ لو کہ بکھرنے لگا ہوں میں
حدود دل سے جو گزرا وہ جان لیوا تھایوں زلزلے تو کئی اس جہان میں آئے
چراغ سجدہ جلا کے دیکھو ہے بت کدہ دفن زیر کعبہحدود اسلام ہی کے اندر یہ سرحد کافری ملے گی
تندیٔ سیل وقت میں یہ بھی ہے کوئی زندگیصبح ہوئی تو جی اٹھے، رات ہوئی تو مر گئے
بقید وقت پڑھی میں نے پنجگانہ نمازشراب پینے میں کچھ احتیاط مجھ کو نہیں
آؤ مل جاؤ کہ یہ وقت نہ پاؤ گے کبھیمیں بھی ہمراہ زمانہ کے بدل جاؤں گا
ہوتی ہے شام آنکھ سے آنسو رواں ہوئےیہ وقت قیدیوں کی رہائی کا وقت ہے
یہ وقت بند دریچوں پہ لکھ گیا قیصرؔمیں جا رہا ہوں مرا انتظار مت کرنا
یہ وقت کیفیات سے بھرتا نہیں کبھییہ جام اختیار نہیں کر رہا ہوں میں
عجیب چیز ہے یہ وقت جس کو کہتے ہیںکہ آنے پاتا نہیں اور بیت جاتا ہے
صدائے وقت کی گر باز گشت سن پاؤمرے خیال کو تم شاعرانہ کہہ دینا
زندگی کشمکش وقت میں گزری اپنیدن نے جینے نہ دیا رات نے مرنے نہ دیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books