aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".afad"
آفت تو ہے وہ ناز بھی انداز بھی لیکنمرتا ہوں میں جس پر وہ ادا اور ہی کچھ ہے
دانستہ ہم نے اپنے سبھی غم چھپا لیےپوچھا کسی نے حال تو بس مسکرا دئیے
اے جنوں پھر مرے سر پر وہی شامت آئیپھر پھنسا زلفوں میں دل پھر وہی آفت آئی
حسن آفت نہیں تو پھر کیا ہےتو قیامت نہیں تو پھر کیا ہے
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کامآفاق کی اس کارگہ شیشہ گری کا
اک عشق کا غم آفت اور اس پہ یہ دل آفتیا غم نہ دیا ہوتا یا دل نہ دیا ہوتا
جب وفا ہی نہیں زمانے میںعشق سر پر سوار کون کرے
برا ہو آئینے ترا میں کون ہوں نہ کھل سکامجھی کو پیش کر دیا گیا مری مثال میں
مے کدہ ہے یہاں سکوں سے بیٹھکوئی آفت ادھر نہیں آتی
بچپن میں ہم ہی تھے یا تھا اور کوئیوحشت سی ہونے لگتی ہے یادوں سے
آج بھی نقش ہیں دل پر تری آہٹ کے نشاںہم نے اس راہ سے اوروں کو گزرنے نہ دیا
دوست احباب سے لینے نہ سہارے جانادل جو گھبرائے سمندر کے کنارے جانا
بلا ہے قہر ہے آفت ہے فتنہ ہے قیامت ہےحسینوں کی جوانی کو جوانی کون کہتا ہے
زندگی بھر یہ آسماں تجھ کوکسی آفت میں مبتلا نہ کرے
کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نےتو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم
اچھی صورت نظر آتے ہی مچل جاتا ہےکسی آفت میں نہ ڈالے دل ناشاد مجھے
داد و تحسین کی بولی نہیں تفہیم کا نقدشرط کچھ تو مرے بکنے کی مناسب ٹھہرے
خیال کیا ہے جو الفاظ تک نہ پہنچے سازؔجب آنکھ سے ہی نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
آفت جاں ہوئی اس روئے کتابی کی یادراس آیا نہ مجھے حافظ قرآں ہونا
دل آفت زدہ کا مدعا کیاشکستہ ساز کیا اس کی صدا کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books