aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".asit"
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلےبہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے
ملاتے ہو اسی کو خاک میں جو دل سے ملتا ہےمری جاں چاہنے والا بڑی مشکل سے ملتا ہے
ہم ہوئے تم ہوئے کہ میرؔ ہوئےاس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے
زندگی شاید اسی کا نام ہےدوریاں مجبوریاں تنہائیاں
خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہےایسی تنہائی کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے
مرے جنوں کا نتیجہ ضرور نکلے گااسی سیاہ سمندر سے نور نکلے گا
اپنی حالت کا خود احساس نہیں ہے مجھ کومیں نے اوروں سے سنا ہے کہ پریشان ہوں میں
اس سفر میں نیند ایسی کھو گئیہم نہ سوئے رات تھک کر سو گئی
ایسے ہنس ہنس کے نہ دیکھا کرو سب کی جانبلوگ ایسی ہی اداؤں پہ فدا ہوتے ہیں
نہ جانے کس لیے امیدوار بیٹھا ہوںاک ایسی راہ پہ جو تیری رہ گزر بھی نہیں
اے صنم جس نے تجھے چاند سی صورت دی ہےاسی اللہ نے مجھ کو بھی محبت دی ہے
اسی لئے تو یہاں اب بھی اجنبی ہوں میںتمام لوگ فرشتے ہیں آدمی ہوں میں
تو بھی سادہ ہے کبھی چال بدلتا ہی نہیںہم بھی سادہ ہیں اسی چال میں آ جاتے ہیں
کون سی بات ہے تم میں ایسیاتنے اچھے کیوں لگتے ہو
سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہےکہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں
درد ایسا ہے کہ جی چاہے ہے زندہ رہئےزندگی ایسی کہ مر جانے کو جی چاہے ہے
کم سے کم موت سے ایسی مجھے امید نہیںزندگی تو نے تو دھوکے پہ دیا ہے دھوکہ
سنتے ہیں عشق نام کے گزرے ہیں اک بزرگہم لوگ بھی فقیر اسی سلسلے کے ہیں
اسی کو جینے کا حق ہے جو اس زمانے میںادھر کا لگتا رہے اور ادھر کا ہو جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books