aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".betj"
برباد کر دیا ہمیں پردیس نے مگرماں سب سے کہہ رہی ہے کہ بیٹا مزے میں ہے
ہڈیاں باپ کی گودے سے ہوئی ہیں خالیکم سے کم اب تو یہ بیٹے بھی کمانے لگ جائیں
اسے ہم پر تو دیتے ہیں مگر اڑنے نہیں دیتےہماری بیٹی بلبل ہے مگر پنجرے میں رہتی ہے
ہم بھی ترے بیٹے ہیں ذرا دیکھ ہمیں بھیاے خاک وطن تجھ سے شکایت نہیں کرتے
اب تو ذرا سا گاؤں بھی بیٹی نہ دے اسےلگتا تھا ورنہ چین کا داماد آگرہ
طاق پر جزدان میں لپٹی دعائیں رہ گئیںچل دیئے بیٹے سفر پر گھر میں مائیں رہ گئیں
باپ کا ہے فخر وہ بیٹا کہ رکھتا ہو کمالدیکھ آئینے کو فرزند رشید سنگ ہے
مجھے بھی اس کی جدائی ستاتی رہتی ہےاسے بھی خواب میں بیٹا دکھائی دیتا ہے
اس کی بیٹی نے اٹھا رکھی ہے دنیا سر پرخیریت گزری کہ انگور کے بیٹا نہ ہوا
دختر رز نے اٹھا رکھی ہے آفت سر پرخیریت گزری کہ انگور کے بیٹا نہ ہوا
میری اللہ سے بس اتنی دعا ہے راشدؔمیں جو اردو میں وصیت لکھوں بیٹا پڑھ لے
کنوئیں کی سمت بلا لے نہ کوئی خواب مجھےمیں اپنے باپ کا سب سے حسین بیٹا ہوں
بیٹے کو چیک سمجھ لیا اسٹیٹ بینک کاسمدھی تلاش کرنے لگے ہائی رینک کا
یوں لگتا ہے ساری دنیا بند ہے میری مٹھی میںجس دم میری انگلی پکڑے میرا بیٹا چلتا ہے
میں اپنے بچپنے میں چھو نہ پایا جن کھلونوں کوانہی کے واسطے اب میرا بیٹا بھی مچلتا ہے
قتل امیر شہر کا لاڈلا بیٹا کر گیاجرم مگر غریب کے لخت جگر کے سر گیا
ابھی سے چھوٹی ہوئی جا رہی ہیں دیواریںابھی تو بیٹی ذرا سی مری بڑی ہوئی ہے
لہو تیور بدلتا ہے کہاں تکمرا بیٹا سیانا ہو تو دیکھوں
یہ جس کی بیٹی کے سر کی چادر کئی جگہ سے پھٹی ہوئی ہےتم اس کے گاؤں میں جا کے دیکھو تو آدھی فصلیں کپاس ہوں گی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books