aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".bix"
ہر آدمی میں ہوتے ہیں دس بیس آدمیجس کو بھی دیکھنا ہو کئی بار دیکھنا
آرزو حسرت اور امید شکایت آنسواک ترا ذکر تھا اور بیچ میں کیا کیا نکلا
روشنی آدھی ادھر آدھی ادھراک دیا رکھا ہے دیواروں کے بیچ
چشم ہو تو آئینہ خانہ ہے دہرمنہ نظر آتا ہے دیواروں کے بیچ
روح کو روح سے ملنے نہیں دیتا ہے بدنخیر یہ بیچ کی دیوار گرا چاہتی ہے
جمہوریت کے بیچ پھنسی اقلیت تھا دلموقعہ جسے جدھر سے ملا وار کر دیا
جاتے جاتے دیا اس طرح دلاسا اس نےبیچ دریا میں کوئی جیسے کنارہ نکلا
ہم نے دیکھا ہی تھا دنیا کو ابھی اس کے بغیرلیجئے بیچ میں پھر دیدۂ تر آ گئے ہیں
بیچ سڑک اک لاش پڑی تھی اور یہ لکھا تھابھوک میں زہریلی روٹی بھی میٹھی لگتی ہے
کھا گیا انساں کو آشوب معاشآ گئے ہیں شہر بازاروں کے بیچ
پوچھ نہ وصل کا حساب حال ہے اب بہت خرابرشتۂ جسم و جاں کے بیچ جسم حرام ہو گیا
میں خود بھی یار تجھے بھولنے کے حق میں ہوںمگر جو بیچ میں کمبخت شاعری ہے نا
میں نے انورؔ اس لیے باندھی کلائی پر گھڑیوقت پوچھیں گے کئی مزدور بھی رستے کے بیچ
سب دوست مصلحت کے دکانوں میں بک گئےدشمن تو پرخلوص عداوت میں اب بھی ہے
سفر کے بیچ یہ کیسا بدل گیا موسمکہ پھر کسی نے کسی کی طرف نہیں دیکھا
محنت سے مل گیا جو سفینے کے بیچ تھادریائے عطر میرے پسینے کے بیچ تھا
جب تک بکا نہ تھا تو کوئی پوچھتا نہ تھاتو نے خرید کر مجھے انمول کر دیا
اچھی خاصی دوستی تھی یار ہم دونوں کے بیچایک دن پھر اس نے اظہار محبت کر دیا
بیس برس سے اک تارے پر من کی جوت جگاتا ہوںدیوالی کی رات کو تو بھی کوئی دیا جلایا کر
یہ تیرا میرا جھگڑا ہے دنیا کو بیچ میں کیوں ڈالیںگھر کے اندر کی باتوں پر غیروں کو گواہ نہیں کرتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books