aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".blsh"
آمد پہ تیری عطر و چراغ و سبو نہ ہوںاتنا بھی بود و باش کو سادہ نہیں کیا
نہ رکھا ہم نے بیش و کم کا خیالشوق کو بے حساب ہی لکھا
سکون دل جہان بیش و کم میں ڈھونڈنے والےیہاں ہر چیز ملتی ہے سکون دل نہیں ملتا
اجنبی بود و باش کے قرب و جوار میں ملابچھڑا تو وہ مجھے کسی اور دیار میں ملا
بہت ملا نہ ملا زندگی سے غم کیا ہےمتاع درد بہم ہے تو بیش و کم کیا ہے
اس دل کو کسی دست ادا سنج میں رکھناممکن ہے یہ میزان کم و بیش جلا دے
زندہ لوگوں کی بود و باش میں ہیںمردہ لوگوں کی عادتیں باقی
دل کہ یک قطرہ خوں نہیں ہے بیشایک عالم کے سر بلا لایا
چمن والوں سے مجھ صحرا نشیں کی بود و باش اچھیبہار آ کر چلی جاتی ہے ویرانی نہیں جاتی
لا مکاں ہے واسطے ان کی مقام بود و باشگو بظاہر کہنے کو کلکتہ اور لاہور ہے
کیوں میری بود و باش کی پرسش ہے ہر گھڑیتم تو کہو کہ رہتے ہو دو دو پہر کہاں
بیش و کم کا شکوہ ساقی سے مبارکؔ کفر تھادور میں سب کے بقدر ظرف پیمانہ رہا
بیشتر خدا پایا اور برملا پایاہم نے تیرے بندوں کو تجھ سے بھی سوا پایا
ہمیں واعظ ڈراتا کیوں ہے دوزخ کے عذابوں سےمعاصی گو ہمارے بیش ہوں کچھ مغفرت کم ہے
ہر ایک جواہر بیش بہا چمکا تو یہ پتھر کہنے لگاجو سنگ ترا وہ سنگ مرا تو اور نہیں میں اور نہیں
آئینے سے مجھ دل کے تحیر کو ملا دیکھیہ دونوں برابر ہیں کوئی بیش نہ کم ہے
مرا چاک گریباں چاک دل سے ملنے والا ہےمگر یہ حادثے بھی بیش و کم ہوتے ہی رہتے ہیں
بود و باش اپنی کہیں کیا کہ اب اس بن یوں ہےجس طرح سے کوئی مجذوب کہیں بیٹھ رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books