aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".coop"
اک ہاتھ میں میرے چائے کا کپ اک ہاتھ میں میرے ہاتھ تراہاتھوں کو طلب ہے ہاتھوں کی اور دل کو طلب ہے ساتھ ترا
چائے کے ایک کپ کا یہی ہے معاوضہیاروں کو عہد رفتہ کے قصے سنائیے
نام میرا یاد کرکے چسکیوں کے بیچ میںکیا ہوئی ہے چائے کے کپ میں ترے ہلچل کبھی
کپ میں گرمی دکھا رہی تھی بہتچائے ساسر میں ڈال دی میں نے
چائے کے کپ میں ابلیاخباروں کی سرخی دھوپ
مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیںجو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیےدو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
ہم ایسی کل کتابیں قابل ضبطی سمجھتے ہیںکہ جن کو پڑھ کے لڑکے باپ کو خبطی سمجھتے ہیں
حاصل کن ہے یہ جہان خرابیہی ممکن تھا اتنی عجلت میں
بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشقعقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی
چل دئیے سوئے حرم کوئے بتاں سے مومنؔجب دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا
یہ کائنات ابھی ناتمام ہے شایدکہ آ رہی ہے دمادم صدائے کن فیکوں
کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کیاس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
اب کے ساون میں شرارت یہ مرے ساتھ ہوئیمیرا گھر چھوڑ کے کل شہر میں برسات ہوئی
مومنؔ خدا کے واسطے ایسا مکاں نہ چھوڑدوزخ میں ڈال خلد کو کوئے بتاں نہ چھوڑ
ڈوب جاتا ہے مرا جی جو کہوں قصۂ دردنیند آتی ہے مجھی کوں مرے افسانے میں
ہم کو بھرم نے بحر توہم بنا دیادریا سمجھ کے کود پڑے ہم سراب میں
دیکھا ہے جس نے یار کے رخسار کی طرفہرگز نہ جاوے سیر کوں گل زار کی طرف
آدم سے باغ خلد چھٹا ہم سے کوئے یاروہ ابتدائے رنج ہے یہ انتہائے رنج
یہ قدم قدم بلائیں یہ سواد کوئے جاناںوہ یہیں سے لوٹ جائے جسے زندگی ہو پیاری
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books