aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".daft"
سات صندوقوں میں بھر کر دفن کر دو نفرتیںآج انساں کو محبت کی ضرورت ہے بہت
دفن کر سکتا ہوں سینے میں تمہارے راز کواور تم چاہو تو افسانہ بنا سکتا ہوں میں
پیاسو رہو نہ دشت میں بارش کے منتظرمارو زمیں پہ پاؤں کہ پانی نکل پڑے
کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیےدو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
کوئی ویرانی سی ویرانی ہےدشت کو دیکھ کے گھر یاد آیا
یہ دشت وہ ہے جہاں راستہ نہیں ملتاابھی سے لوٹ چلو گھر ابھی اجالا ہے
بیلچے لاؤ کھولو زمیں کی تہیںمیں کہاں دفن ہوں کچھ پتا تو چلے
دشت کی دھوپ ہے جنگل کی گھنی راتیں ہیںاس کہانی میں بہر حال کئی باتیں ہیں
دشت تنہائی میں جینے کا سلیقہ سیکھئےیہ شکستہ بام و در بھی ہم سفر ہو جائیں گے
ریت پر تھک کے گرا ہوں تو ہوا پوچھتی ہےآپ اس دشت میں کیوں آئے تھے وحشت کے بغیر
یہ ایک ابر کا ٹکڑا کہاں کہاں برسےتمام دشت ہی پیاسا دکھائی دیتا ہے
اپنی گلی میں مجھ کو نہ کر دفن بعد قتلمیرے پتے سے خلق کو کیوں تیرا گھر ملے
مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقت دفنزندگی بھر کی محبت کا صلا دینے لگے
آبلہ پا کوئی اس دشت میں آیا ہوگاورنہ آندھی میں دیا کس نے جلایا ہوگا
کچھ دنوں دشت بھی آباد ہوا چاہتا ہےکچھ دنوں کے لیے اب شہر کو ویرانی دے
اے وطن جب بھی سر دشت کوئی پھول کھلادیکھ کر تیرے شہیدوں کی نشانی رویا
نہ خواب ہی سے جگایا نہ انتظار کیاہم اس دفعہ بھی چلے آئے چوم کر اس کو
ہے کہاں تمنا کا دوسرا قدم یا ربہم نے دشت امکاں کو ایک نقش پا پایا
میں بکھر جاؤں گا زنجیر کی کڑیوں کی طرحاور رہ جائے گی اس دشت میں جھنکار مری
اپنے ہم راہ جو آتے ہو ادھر سے پہلےدشت پڑتا ہے میاں عشق میں گھر سے پہلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books