aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".dhbo"
اس طرح میرے گناہوں کو وہ دھو دیتی ہےماں بہت غصے میں ہوتی ہے تو رو دیتی ہے
بچا لیا مجھے طوفاں کی موج نے ورنہکنارے والے سفینہ مرا ڈبو دیتے
اگر موجیں ڈبو دیتیں تو کچھ تسکین ہو جاتیکناروں نے ڈبویا ہے مجھے اس بات کا غم ہے
تھکن سے چور ہے سارا وجود اب میرامیں بوجھ اتنے غموں کا تو ڈھو نہیں سکتا
ڈبو دی تھی جہاں طوفاں نے کشتیوہاں سب تھے خدا کیا نا خدا کیا
کپڑے سفید دھو کے جو پہنے تو کیا ہوادھونا وہی جو دل کی سیاہی کو دھوئیے
متاع لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہےکہ خون دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے
جو ڈوبنا ہے تو اتنے سکون سے ڈوبوکہ آس پاس کی لہروں کو بھی پتا نہ لگے
دھو کے تو میرا لہو اپنے ہنر کو نہ چھپاکہ یہ سرخی تری شمشیر کا جوہر ہی تو ہے
خواہشوں نے ڈبو دیا دل کوورنہ یہ بحر بیکراں ہوتا
خدا اور ناخدا مل کر ڈبو دیں یہ تو ممکن ہےمیری وجہ تباہی صرف طوفاں ہو نہیں سکتا
ہو لینے دو بارش ہم بھی رو لیں گےدل میں ہیں کچھ زخم پرانے دھو لیں گے
کسے خبر کہ سفینے ڈبو چکی کتنےفقیہ و صوفی و شاعر کی ناخوش اندیشی
زندگی کا دیا ہوا چہرا عشق دریا میں دھو کے آئے ہیںفرحت اللہؔ خاں گئے تھے وہاں فرحتؔ احساس ہو کے آئے ہیں
رونے پہ اگر آؤں تو دریا کو ڈبو دوںقطرہ کوئی سمجھے نہ مرے دیدۂ نم کو
اللہ رے بھلاپا منہ دھو کے خود وہ بولےسونگھو تو ہو گیا یہ پانی گلاب کیوں کر
دھو دیا اشک ندامت نے گناہوں کو مرےتر ہوا دامن تو بارے پاک دامن ہو گیا
ڈبو رہا ہے مجھے ڈوبنے کا خوف اب تکبھنور کے بیچ ہوں دریا کے پار ہوتے ہوئے
خود اپنے قتل کا الزام ڈھو رہا ہوں ابھیمیں اپنی لاش پہ سر رکھ کے رو رہا ہوں ابھی
سطح دریا کا یہ سفاک سکوں ہے دھوکایہ تری ناؤ کسی وقت ڈبو سکتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books