aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".emb"
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیںجس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
عزیز اتنا ہی رکھو کہ جی سنبھل جائےاب اس قدر بھی نہ چاہو کہ دم نکل جائے
اچھا خاصا بیٹھے بیٹھے گم ہو جاتا ہوںاب میں اکثر میں نہیں رہتا تم ہو جاتا ہوں
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہےہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانا یاد ہے
کسی کو گھر سے نکلتے ہی مل گئی منزلکوئی ہماری طرح عمر بھر سفر میں رہا
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیاوہ تری یاد تھی اب یاد آیا
کیا ستم ہے کہ اب تری صورتغور کرنے پہ یاد آتی ہے
تجھے پانے کی کوشش میں کچھ اتنا کھو چکا ہوں میںکہ تو مل بھی اگر جائے تو اب ملنے کا غم ہوگا
حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیئے جاناںدو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
اب جدائی کے سفر کو مرے آسان کروتم مجھے خواب میں آ کر نہ پریشان کرو
مجھے اب تم سے ڈر لگنے لگا ہےتمہیں مجھ سے محبت ہو گئی کیا
عمر دراز مانگ کے لائی تھی چار دندو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
دل کی تکلیف کم نہیں کرتےاب کوئی شکوہ ہم نہیں کرتے
اک رات وہ گیا تھا جہاں بات روک کےاب تک رکا ہوا ہوں وہیں رات روک کے
سوچتا ہوں کہ اس کی یاد آخراب کسے رات بھر جگاتی ہے
اس کو جدا ہوئے بھی زمانہ بہت ہوااب کیا کہیں یہ قصہ پرانا بہت ہوا
صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہےعمر یوں ہی تمام ہوتی ہے
میری بانہوں میں بہکنے کی سزا بھی سن لےاب بہت دیر میں آزاد کروں گا تجھ کو
آواز دے کے دیکھ لو شاید وہ مل ہی جائےورنہ یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں تو ہے
میں رہا عمر بھر جدا خود سےیاد میں خود کو عمر بھر آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books