aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".encp"
آنکھ سے دور نہ ہو دل سے اتر جائے گاوقت کا کیا ہے گزرتا ہے گزر جائے گا
رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائلجب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
نہیں آتی تو یاد ان کی مہینوں تک نہیں آتیمگر جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیں
شام سے آنکھ میں نمی سی ہےآج پھر آپ کی کمی سی ہے
کبھی تو چونک کے دیکھے کوئی ہماری طرفکسی کی آنکھ میں ہم کو بھی انتظار دکھے
ان کا ذکر ان کی تمنا ان کی یادوقت کتنا قیمتی ہے آج کل
حیا نہیں ہے زمانے کی آنکھ میں باقیخدا کرے کہ جوانی تری رہے بے داغ
اب تو ان کی یاد بھی آتی نہیںکتنی تنہا ہو گئیں تنہائیاں
آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گاجانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گا
ترے جمال کی تصویر کھینچ دوں لیکنزباں میں آنکھ نہیں آنکھ میں زبان نہیں
آنکھ میں پانی رکھو ہونٹوں پہ چنگاری رکھوزندہ رہنا ہے تو ترکیبیں بہت ساری رکھو
اب دل کی تمنا ہے تو اے کاش یہی ہوآنسو کی جگہ آنکھ سے حسرت نکل آئے
ایک آنسو نے ڈبویا مجھ کو ان کی بزم میںبوند بھر پانی سے ساری آبرو پانی ہوئی
اک حسیں آنکھ کے اشارے پرقافلے راہ بھول جاتے ہیں
آنکھ رہزن نہیں تو پھر کیا ہےلوٹ لیتی ہے قافلہ دل کا
ان کا غم ان کا تصور ان کی یادکٹ رہی ہے زندگی آرام سے
کیا دکھ ہے سمندر کو بتا بھی نہیں سکتاآنسو کی طرح آنکھ تک آ بھی نہیں سکتا
آنکھ سے آنکھ جب نہیں ملتیدل سے دل ہم کلام ہوتا ہے
وہ پوچھتا تھا مری آنکھ بھیگنے کا سببمجھے بہانہ بنانا بھی تو نہیں آیا
ایک سورج تھا کہ تاروں کے گھرانے سے اٹھاآنکھ حیران ہے کیا شخص زمانے سے اٹھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books