aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".evsl"
جن سے انساں کو پہنچتی ہے ہمیشہ تکلیفان کا دعویٰ ہے کہ وہ اصل خدا والے ہیں
قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیںموت سے پہلے آدمی غم سے نجات پاے کیوں
گمشدگی ہی اصل میں یارو راہ نمائی کرتی ہےراہ دکھانے والے پہلے برسوں راہ بھٹکتے ہیں
اس نے مجھے دراصل کبھی چاہا ہی نہیں تھاخود کو دے کر یہ بھی دھوکا، دیکھ لیا ہے
شعر دراصل ہیں وہی حسرتؔسنتے ہی دل میں جو اتر جائیں
قتل حسین اصل میں مرگ یزید ہےاسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
ہم نے اول سے پڑھی ہے یہ کتاب آخر تکہم سے پوچھے کوئی ہوتی ہے محبت کیسی
میں تجھ کو بتاتا ہوں تقدیر امم کیا ہےشمشیر و سناں اول طاؤس و رباب آخر
تم جسے چاند کہتے ہو وہ اصل میںآسماں کے بدن پر کوئی گھاؤ ہے
ہم نے اول تو کبھی اس کو پکارا ہی نہیںاور پکارا تو پکارا بھی صداؤں کے بغیر
دل عجب مشکل میں ہے اب اصل رستے کی طرفیاد پیچھے کھینچتی ہے آس آگے کی طرف
کرتا کچھ اور ہے وہ دکھاتا کچھ اور ہےدراصل سلسلہ پس پردہ کچھ اور ہے
وفا داری بشرط استواری اصل ایماں ہےمرے بت خانے میں تو کعبہ میں گاڑو برہمن کو
سنتا ہوں بڑے غور سے افسانۂ ہستیکچھ خواب ہے کچھ اصل ہے کچھ طرز ادا ہے
اول تو تھوڑی تھوڑی چاہت تھی درمیاں میںپھر بات کہتے لکنت آنے لگی زباں میں
جانتا ہوں مرے قصہ گو نےاصل قصے کو چھپا رکھا ہے
مے خانۂ یورپ کے دستور نرالے ہیںلاتے ہیں سرور اول دیتے ہیں شراب آخر
محبت اصل میں مخمورؔ وہ راز حقیقت ہےسمجھ میں آ گیا ہے پھر بھی سمجھایا نہیں جاتا
تیری شکست اصل میں میری شکست ہےتو مجھ سے ایک بار بھی ہارا تو میں گیا
کچھ ربط خاص اصل کا ظاہر کے ساتھ ہےخوشبو اڑے تو اڑتا ہے پھولوں کا رنگ بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books