aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".hzde"
ہے تا حد امکاں کوئی بستی نہ بیاباںآنکھوں میں کوئی خواب دکھائی نہیں دیتا
یہ کیا جگہ ہے دوستو یہ کون سا دیار ہےحد نگاہ تک جہاں غبار ہی غبار ہے
اگر وہ آج رات حد التفات توڑ دےکبھی پھر اس سے پیار کا خیال بھی نہ آئے گا
نظر سے حد نظر تک تمام تاریکییہ اہتمام ہے اک وعدۂ سحر کے لیے
پہلے یہ شکر کہ ہم حد ادب سے نہ بڑھےاب یہ شکوہ کہ شرافت نے کہیں کا نہ رکھا
تنہائی کی یہ کون سی منزل ہے رفیقوتاحد نظر ایک بیابان سا کیوں ہے
حد تکمیل کو پہنچی تری رعنائی حسنجو کسر تھی وہ مٹا دی تری انگڑائی نے
تیرگی ہی تیرگی حد نظر تک تیرگیکاش میں خود ہی سلگ اٹھوں اندھیری رات میں
میں دیکھتا ہوں آپ کو حد نگاہ تکلیکن مری نگاہ کا کیا اعتبار ہے
ہمیں حد ادب نے مار ڈالاکہ دشمن عمر میں ہم سے بڑا ہے
یہ محبت ہے اسے دیکھ تماشا نہ بنامجھ سے ملنا ہے تو مل حد ادب سے آگے
اکثر ہوا ہے یہ کہ خود اپنی تلاش میںآگے نکل گئے ہیں حد ماسوا سے بھی
چاند نکلا ہے بہ انداز دگر آج کی شامبارش نور ہے تا حد نظر آج کی شام
حد نظر تک ایک دریچے سے آج پھرمیں جا رہا تھا اور کوئی دیکھتا رہا
تری عقل گم تجھے کر نہ دے رہ زندگی میں سنبھل کے چلتو گماں کی حد نہ تلاش کر کہ کہیں بھی حد گماں نہیں
یہ کیسی بہار چمن آئی کہ چمن میںویرانہ ہی ویرانہ ہے تا حد نظر آج
وہ شہر چھوڑ کے مدت ہوئی چلا بھی گیاحد افق پہ مگر چاند روبرو ہے وہی
مکان زر لب گویا حد سپہر و زمیںدکھائی دیتا ہے سب کچھ یہاں خدا کے سوا
ہر اک صورت پہ دھوکا کھا رہی ہیں تیری صورت کاابھی آتا نہیں نظروں کو تاحد نظر جانا
حد امکان سے آگے میں جانا چاہتا ہوں پرابھی ایمان آدھا ہے ابھی لغزش ادھوری ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books