aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".imh"
ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد ناموہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا
کسی کو گھر سے نکلتے ہی مل گئی منزلکوئی ہماری طرح عمر بھر سفر میں رہا
یہ عشق نہیں آساں اتنا ہی سمجھ لیجےاک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے
حسن کے سمجھنے کو عمر چاہیئے جاناںدو گھڑی کی چاہت میں لڑکیاں نہیں کھلتیں
عمر دراز مانگ کے لائی تھی چار دندو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہےعمر یوں ہی تمام ہوتی ہے
میں رہا عمر بھر جدا خود سےیاد میں خود کو عمر بھر آیا
آواز دے کے دیکھ لو شاید وہ مل ہی جائےورنہ یہ عمر بھر کا سفر رائیگاں تو ہے
آرزو ہے کہ تو یہاں آئےاور پھر عمر بھر نہ جائے کہیں
آگ تھے ابتدائے عشق میں ہماب جو ہیں خاک انتہا ہے یہ
آہ کو چاہیئے اک عمر اثر ہوتے تککون جیتا ہے تری زلف کے سر ہوتے تک
کتنے عیش سے رہتے ہوں گے کتنے اتراتے ہوں گےجانے کیسے لوگ وہ ہوں گے جو اس کو بھاتے ہوں گے
دل پاگل ہے روز نئی نادانی کرتا ہےآگ میں آگ ملاتا ہے پھر پانی کرتا ہے
مجھے خبر تھی مرا انتظار گھر میں رہایہ حادثہ تھا کہ میں عمر بھر سفر میں رہا
کچھ اس طرح سے گزاری ہے زندگی جیسےتمام عمر کسی دوسرے کے گھر میں رہا
ہم امن چاہتے ہیں مگر ظلم کے خلافگر جنگ لازمی ہے تو پھر جنگ ہی سہی
دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سےاس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے
سدا عیش دوراں دکھاتا نہیںگیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں
دوستی عام ہے لیکن اے دوستدوست ملتا ہے بڑی مشکل سے
میرے سینے میں نہیں تو تیرے سینے میں سہیہو کہیں بھی آگ لیکن آگ جلنی چاہئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books