aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".jnko"
جن کو اپنی خبر نہیں اب تکوہ مرے دل کا راز کیا جانیں
فلک دیتا ہے جن کو عیش ان کو غم بھی ہوتے ہیںجہاں بجتے ہیں نقارے وہاں ماتم بھی ہوتا ہے
جن جن کو تھا یہ عشق کا آزار مر گئےاکثر ہمارے ساتھ کے بیمار مر گئے
جن کو دولت حقیر لگتی ہےاف وہ کتنے امیر ہوتے ہیں
سلیقہ جن کو ہوتا ہے غم دوراں میں جینے کاوہ یوں شیشے کو ہر پتھر سے ٹکرایا نہیں کرتے
اور ہی وہ لوگ ہیں جن کو ہے یزداں کی تلاشمجھ کو انسانوں کی دنیا میں ہے انساں کی تلاش
وصل ہوتا ہے جن کو دنیا میںیا رب ایسے بھی لوگ ہوتے ہیں
گئے زمانے کی چاپ جن کو سمجھ رہے ہووہ آنے والے اداس لمحوں کی سسکیاں ہیں
جن کو نیندوں کی نہ ہو چادر نصیبان سے خوابوں کا حسیں بستر نہ مانگ
میں جن کو بات کرنا اے مصحفیؔ سکھایاہر بات میں وہ میری اب بات کاٹتے ہیں
محبت اپنے لیے جن کو منتخب کر لےوہ لوگ مر کے بھی مرتے نہیں محبت میں
جن کو دیوار و در بھی ڈھک نہ سکےاس قدر بے لباس ہیں کچھ لوگ
تلاش جن کو ہمیشہ بزرگ کرتے رہےنہ جانے کون سی دنیا میں وہ خزانے تھے
دل جن کو ڈھونڈھتا ہے نہ جانے کہاں گئےخواب و خیال سے وہ زمانے کہاں گئے
جن کو خود جا کے چھوڑ آئے قبروں میں ہمان سے رستے میں مڈبھیڑ ہوتی رہی
میں جن کو اپنا کہتا ہوں کب وہ مرے کام آتے ہیںیہ سارا سنسار ہے سپنا سب جھوٹے رشتے ناطے ہیں
جن کو قدرت ہے تخیل پر انہیں دکھتا نہیںجن کی آنکھیں ٹھیک ہیں ان کو تخیل چاہئے
اپنی ناموس کی آتی ہے حفاظت جن کوجان دے دیتے ہیں دستار نہیں دیتے ہیں
ہم نے جن کو سچا جانانکلیں وہ سب باتیں جھوٹی
گوارا ہی نہ تھی جن کو جدائی میری دم بھر کیانہیں سے آج میری شکل پہچانی نہیں جاتی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books