aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".kae"
ترے وعدوں پہ کہاں تک مرا دل فریب کھائےکوئی ایسا کر بہانہ مری آس ٹوٹ جائے
لوگ کانٹوں سے بچ کے چلتے ہیںمیں نے پھولوں سے زخم کھائے ہیں
زخم جھیلے داغ بھی کھائے بہتدل لگا کر ہم تو پچھتائے بہت
آج تو جیسے دن کے ساتھ دل بھی غروب ہو گیاشام کی چائے بھی گئی موت کے ڈر کے ساتھ ساتھ
جمع ہم نے کیا ہے غم دل میںاس کا اب سود کھائے جائیں گے
ذرا سی چائے گری اور داغ داغ ورقیہ زندگی ہے کہ اخبار کا تراشا ہے
سگرٹیں چائے دھواں رات گئے تک بحثیںاور کوئی پھول سا آنچل کہیں نم ہوتا ہے
اک ہاتھ میں میرے چائے کا کپ اک ہاتھ میں میرے ہاتھ تراہاتھوں کو طلب ہے ہاتھوں کی اور دل کو طلب ہے ساتھ ترا
آج پھر چائے بناتے ہوئے وہ یاد آیاآج پھر چائے میں پتی نہیں ڈالی میں نے
چھوڑ آیا تھا میز پر چائےیہ جدائی کا استعارا تھا
بکھرتا جاتا ہے کمرے میں سگرٹوں کا دھواںپڑا ہے خواب کوئی چائے کی پیالی میں
کئی جھمیلوں میں الجھی سی بد مزہ چائےاداس میز پہ دفتر کے کاغذات کا دکھ
کچھ ایسے زخم بھی در پردہ ہم نے کھائے ہیںجو ہم نے اپنے رفیقوں سے بھی چھپائے ہیں
چائے بھی اچھی بناتی ہیں مری بیگم مگرمنہ بنانے میں تو ان کا کوئی ثانی ہی نہیں
تجھ میں کس بل ہے تو دنیا کو بہا کر لے جاچائے کی پیالی میں طوفان اٹھاتا کیا ہے
گھی مصری بھی بھیج کبھی اخباروں میںکئی دنوں سے چائے ہے کڑوی یا اللہ
عشق میں پینے کا پانی بس آنکھ کا پانیکھانے میں بس پتھر کھائے جا سکتے تھے
قمقموں کی طرح قہقہے جل بجھےمیز پر چائے کی پیالیاں رہ گئیں
کون کس کا غم کھائے کون کس کو بہلائےتیری بے کسی تنہا میری بے بسی تنہا
گرم موسم میں گرم چائے بھیبد مزاجوں کا پیار لگتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books