aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".kemt"
جس کھیت سے دہقاں کو میسر نہیں روزیاس کھیت کے ہر خوشۂ گندم کو جلا دو
شمع خیمہ کوئی زنجیر نہیں ہم سفراںجس کو جانا ہے چلا جائے اجازت کیسی
اک اور کھیت پکی سڑک نے نگل لیااک اور گاؤں شہر کی وسعت میں کھو گیا
چمک رہا ہے خیمۂ روشن دور ستارے سادل کی کشتی تیر رہی ہے کھلے سمندر میں
پلٹ کے آ گئی خیمے کی سمت پیاس مریپھٹے ہوئے تھے سبھی بادلوں کے مشکیزے
اب کے بسنت آئی تو آنکھیں اجڑ گئیںسرسوں کے کھیت میں کوئی پتہ ہرا نہ تھا
شام ہوتے ہی تیرے ہجر کا دکھدل میں خیمہ لگا کے بیٹھ گیا
ہوائے کوفۂ نا مہرباں کو حیرت ہےکہ لوگ خیمۂ صبر و رضا میں زندہ ہیں
چمک رہے تھے اندھیرے میں سوچ کے جگنومیں اپنی یاد کے خیمے میں سو نہیں پایا
گیت ہریالی کے گائیں گے سسکتے ہوئے کھیتمحنت اب غارت جاگیر تک آ پہنچی ہے
طناب خیمۂ گل تھام ناصرؔکوئی آندھی افق سے آ رہی ہے
طاری ہے ہر طرف جو یہ عالم سکوت کاطوفاں کا پیش خیمہ سمجھ خامشی نہیں
ہیں چاروں طرف خیمے کھڑے گرد باد کےکیا جانیے جنوں نے ارادہ کدھر کیا
آتا ہے خوف آنکھ جھپکتے ہوئے مجھےکوئی فلک کے خیمے کی رسی نہ کاٹ دے
میں چاہتا ہوں مجھے مشعلوں کے ساتھ جلاکشادہ تر ہے اگر خیمۂ ہوا تجھ پہ
پیش خیمہ ہیں قیامت کا یہی دو فتنےباڑھ پر قد ہے ترقی پہ ہے جوبن تیرا
تھی نظر کے سامنے کچھ تو تلافی کی امیدکھیت سوکھا تھا مگر دریا میں طغیانی تو تھی
خیمۂ جاں کی طنابوں کو اکھڑ جانا تھاہم سے اک روز ترا غم بھی بچھڑ جانا تھا
لیلیٰ کا سیہ خیمہ یا آنکھ ہے ہرنوں کییہ شاخ غزالاں ہے یا نالۂ مجنوں ہے
موسم نے کھیت کھیت اگائی ہے فصل زردسرسوں کے کھیت ہیں کے جو پیلے نہیں رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books