aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".khpa"
زخم لگا کر اس کا بھی کچھ ہاتھ کھلامیں بھی دھوکا کھا کر کچھ چالاک ہوا
جو ان معصوم آنکھوں نے دیے تھےوہ دھوکے آج تک میں کھا رہا ہوں
اونچی عمارتوں سے مکاں میرا گھر گیاکچھ لوگ میرے حصے کا سورج بھی کھا گئے
ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسےزمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے
کتنے شیریں ہیں تیرے لب کہ رقیبگالیاں کھا کے بے مزا نہ ہوا
دیکھا جو کھا کے تیر کمیں گاہ کی طرفاپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی
یار میں اتنا بھوکا ہوںدھوکا بھی کھا لیتا ہوں
میں زخم کھا کے گرا تھا کہ تھام اس نے لیامعاف کر کے مجھے انتقام اس نے لیا
بچے فریب کھا کے چٹائی پہ سو گئےاک ماں ابالتی رہی پتھر تمام رات
عمر بھر کی بات بگڑی اک ذرا سی بات میںایک لمحہ زندگی بھر کی کمائی کھا گیا
صبح دم زلفیں نہ یوں بکھرائیےلوگ دھوکا کھا رہے ہیں شام کا
لجا کر شرم کھا کر مسکرا کردیا بوسہ مگر منہ کو بنا کر
اللہ رے اس گل کی کلائی کی نزاکتبل کھا گئی جب بوجھ پڑا رنگ حنا کا
حالات سے خوف کھا رہا ہوںشیشے کے محل بنا رہا ہوں
اب کہاں ایسی طبیعت والےچوٹ کھا کر جو دعا کرتے تھے
دنیا بدل گئی تھی کوئی غم نہ تھا مجھےتم بھی بدل گئے تھے یہ حیرانی کھا گئی
وہ جو آنسوؤں کی زبان تھی مجھے پی گئیوہ جو بے بسی کے کلام تھے مجھے کھا گئے
زخم پہ زخم کھا کے جی اپنے لہو کے گھونٹ پیآہ نہ کر لبوں کو سی عشق ہے دل لگی نہیں
کھا گیا انساں کو آشوب معاشآ گئے ہیں شہر بازاروں کے بیچ
نفرتوں کا عکس بھی پڑنے نہ دینا ذہن پریہ اندھیرا جانے کتنوں کا اجالا کھا گیا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books