aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".kwu"
مقام فیضؔ کوئی راہ میں جچا ہی نہیںجو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے
کتنا ہے بد نصیب ظفرؔ دفن کے لیےدو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں
چل دئیے سوئے حرم کوئے بتاں سے مومنؔجب دیا رنج بتوں نے تو خدا یاد آیا
کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کیاس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
مومنؔ خدا کے واسطے ایسا مکاں نہ چھوڑدوزخ میں ڈال خلد کو کوئے بتاں نہ چھوڑ
ہم بھی تسلیم کی خو ڈالیں گےبے نیازی تری عادت ہی سہی
آدم سے باغ خلد چھٹا ہم سے کوئے یاروہ ابتدائے رنج ہے یہ انتہائے رنج
یہ قدم قدم بلائیں یہ سواد کوئے جاناںوہ یہیں سے لوٹ جائے جسے زندگی ہو پیاری
خو سمجھ میں نہیں آتی ترے دیوانوں کیدامنوں کی نہ خبر ہے نہ گریبانوں کی
حقیقی عشق کی عشق مجازی پہلی منزل ہےچلو سوئے خدا اے زاہدوں کوئے بتاں ہو کر
اپنی خوئے وفا سے ڈرتا ہوںعاشقی بندگی نہ ہو جائے
وہ کیسی آس تھی ادا جو کو بہ کو لیے پھریوہ کچھ تو تھا جو دل کو آج تک کبھو ملا نہیں
اسی دنیا میں دکھا دیں تمہیں جنت کی بہارشیخ جی تم بھی ذرا کوئے بتاں تک آؤ
برہمن دیر کو راہی ہوا اور شیخ کعبے کونکل کر اس دوراہے سے میں کوئے یار میں آیا
بلا سے کچھ ہو ہم احسانؔ اپنی خو نہ چھوڑیں گےہمیشہ بے وفاؤں سے ملیں گے باوفا ہو کر
ڈراتا ہے ہمیں محشر سے تو واعظ ارے جا بھییہ ہنگامے تو ہم نے روز کوئے یار میں دیکھے
مجھ کو نہیں قبول دو عالم کی وسعتیںقسمت میں کوئے یار کی دو گز زمیں رہے
ضد کی ہے اور بات مگر خو بری نہیںبھولے سے اس نے سیکڑوں وعدے وفا کئے
صحبت میں غیر کی نہ پڑی ہو کہیں یہ خودینے لگا ہے بوسہ بغیر التجا کیے
مجھ کو تو دیکھ لینے سے مطلب ہے ناصحابد خو اگر ہے یار تو ہو خوب رو تو ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books