aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".lae"
تھوڑی سی عقل لائے تھے ہم بھی مگر عدمؔدنیا کے حادثات نے دیوانہ کر دیا
ہم جو پہنچے تو رہ گزر ہی نہ تھیتم جو آئے تو منزلیں لائے
ہم ہی ان کو بام پہ لائے اور ہمیں محروم رہےپردہ ہمارے نام سے اٹھا آنکھ لڑائی لوگوں نے
سب لوگ اپنے اپنے خداؤں کو لائے تھےاک ہم ہی ایسے تھے کہ ہمارا خدا نہ تھا
مجبوریوں کو اپنی کہیں کیا کسی سے ہملائے گئے ہیں، آئے نہیں ہیں خوشی سے ہم
جو موتیوں کی طلب نے کبھی اداس کیاتو ہم بھی راہ سے کنکر سمیٹ لائے بہت
آپ تشریف لائے تھے اک روزدوسرے روز اعتبار ہوا
راہ پر ان کو لگا لائے تو ہیں باتوں میںاور کھل جائیں گے دو چار ملاقاتوں میں
لائے اس بت کو التجا کر کےکفر ٹوٹا خدا خدا کر کے
کل جہاں سے کہ اٹھا لائے تھے احباب مجھےلے چلا آج وہیں پھر دل بے تاب مجھے
طوفاں اٹھا رہا ہے مرے دل میں سیل اشکوہ دن خدا نہ لائے جو میں آب دیدہ ہوں
خدا اے کاش نازشؔ جیتے جی وہ وقت بھی لائےکہ جب ہندوستان کہلائے گا ہندوستان آزادی
تاب لائے ہی بنے گی غالبؔواقعہ سخت ہے اور جان عزیز
دل کو جاناں سے حسنؔ سمجھا بجھا کے لائے تھےدل ہمیں سمجھا بجھا کر سوئے جاناں لے چلا
چمن کا حسن سمجھ کر سمیٹ لائے تھےکسے خبر تھی کہ ہر پھول خار نکلے گا
سب کو پھول اور کلیاں بانٹو ہم کو دو سوکھے پتےیہ کیسے تحفے لائے ہو یہ کیا برگ فروشی ہے
آئے تو دل تھا باغ باغ اور گئے تو داغ داغکتنی خوشی وہ لائے تھے کتنا ملال دے گئے
گئے تھے نقد گرانمایۂ خلوص کے ساتھخرید لائے ہیں سستی عداوتیں کیا کیا
بھر لائے ہیں ہم آنکھ میں رکھنے کو مقابلاک خواب تمنا تری غفلت کے برابر
تجھے بھلانے کی کوشش میں پھر رہے تھے کہ ہمکچھ اور ساتھ میں پرچھائیاں لگا لائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books