aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".lst"
آنکھ رہزن نہیں تو پھر کیا ہےلوٹ لیتی ہے قافلہ دل کا
جس عہد میں لٹ جائے فقیروں کی کمائیاس عہد کے سلطان سے کچھ بھول ہوئی ہے
اک سفر میں کوئی دو بار نہیں لٹ سکتااب دوبارہ تری چاہت نہیں کی جا سکتی
میں ڈر رہا ہوں تمہاری نشیلی آنکھوں سےکہ لوٹ لیں نہ کسی روز کچھ پلا کے مجھے
جاتی ہے دھوپ اجلے پروں کو سمیٹ کےزخموں کو اب گنوں گا میں بستر پہ لیٹ کے
کیا تباہ تو دلی نے بھی بہت بسملؔمگر خدا کی قسم لکھنؤ نے لوٹ لیا
مجروحؔ قافلے کی مرے داستاں یہ ہےرہبر نے مل کے لوٹ لیا راہزن کے ساتھ
آشیاں جل گیا گلستاں لٹ گیا ہم قفس سے نکل کر کدھر جائیں گےاتنے مانوس صیاد سے ہو گئے اب رہائی ملے گی تو مر جائیں گے
کبھی خرد کبھی دیوانگی نے لوٹ لیاطرح طرح سے ہمیں زندگی نے لوٹ لیا
لٹ گئے ایک ہی انگڑائی میں ایسا بھی ہواعمر بھر پھرتے رہے بن کے جو ہشیار بہت
ابھی کہیں تو کسی کو نہ اعتبار آوےکہ ہم کو راہ میں اک آشنا نے لوٹ لیا
مرتا ہے جو محبوب کی ٹھوکر پہ نظیرؔ آہپھر اس کو کبھی اور کوئی لت نہیں لگتی
کیوں متاع دل کے لٹ جانے کا کوئی غم کرےشہر دلی میں تو ایسے واقعے ہوتے رہے
دل کی باتیں دوسروں سے مت کہو لٹ جاؤ گےآج کل اظہار کے دھندھے میں ہے گھاٹا بہت
نشیمن ہی کے لٹ جانے کا غم ہوتا تو کیا غم تھایہاں تو بیچنے والے نے گلشن بیچ ڈالا ہے
تنہائی کا اک اور مزہ لوٹ رہا ہوںمہمان مرے گھر میں بہت آئے ہوئے ہیں
ہم نے تو لٹ کے محبت کی روایت رکھ لیان سے تو پوچھیے وہ کس لیے پچھتاتے رہے
تیرے خوابوں کی لت لگی جب سےرات کا انتظار رہتا ہے
لٹ گیا ہے سفر میں جو کچھ تھاپاس اپنے مکان تک بھی نہیں
گلوں کا دور ہے بلبل مزے بہار میں لوٹخزاں مچائے گی آتے ہی اس دیار میں لوٹ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books