aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ ".mda"
کوئی تم سا بھی کاش تم کو ملےمدعا ہم کو انتقام سے ہے
میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوںکاش پوچھو کہ مدعا کیا ہے
آخر دعا کریں بھی تو کس مدعا کے ساتھکیسے زمیں کی بات کہیں آسماں سے ہم
کٹ گئی احتیاط عشق میں عمرہم سے اظہار مدعا نہ ہوا
مجھے یاد کرنے سے یہ مدعا تھانکل جائے دم ہچکیاں آتے آتے
معلوم سب ہے پوچھتے ہو پھر بھی مدعااب تم سے دل کی بات کہیں کیا زباں سے ہم
میں تیرے کہے سے چپ ہوں لیکنچپ بھی تو بیان مدعا ہے
منزل ملی مراد ملی مدعا ملاسب کچھ مجھے ملا جو ترا نقش پا ملا
دل سبھی کچھ زبان پر لایااک فقط عرض مدعا کے سوا
کس سے اظہار مدعا کیجےآپ ملتے نہیں ہیں کیا کیجے
اظہار مدعا کا ارادہ تھا آج کچھتیور تمہارے دیکھ کے خاموش ہو گیا
پروانہ گرد گھوم کے جب ہو چکا فنااب ساری رات شمع لگن میں جلی تو کیا
آگہی دام شنیدن جس قدر چاہے بچھائےمدعا عنقا ہے اپنے عالم تقریر کا
آئی جب ان کی یاد تو آتی چلی گئیہر نقش ماسوا کو مٹاتی چلی گئی
سراپا آرزو ہونے نے بندہ کر دیا ہم کووگرنہ ہم خدا تھے گر دل بے مدعا ہوتے
دل آفت زدہ کا مدعا کیاشکستہ ساز کیا اس کی صدا کیا
اب ماحصل حیات کا بس یہ ہے اے سلامؔسگریٹ جلائی شعر کہے شادماں ہوئے
کیا ملا عرض مدعا کر کےبات بھی کھوئی التجا کر کے
مدعا دور تک گیا لیکنآرزو لوٹ کر نہیں آئی
کھڑا ہوں دیر سے میں عرض مدعا کے لیےادھر بھی ایک نظر کیجیے خدا کے لیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books